اختلافات معمول کی بات،امریکہ برابری کی سطح پر نظام چلائے:چین

اختلافات معمول کی بات،امریکہ برابری کی سطح پر نظام چلائے:چین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بیجنگ(این این آئی)عالمی ماہرین نے کہاہے کہ چین اور امریکا کے درمیان معاشی جنگ اور تجارتی محاذ آرائی نے دونوں ملکوں کو مشکل میں ڈالا ہے۔ چین اور امریکا کا ایک دوسرے کی درآمدات پر اضافی ٹیکس عاید کرنے سے دونوں کی معیشت اور کاربار پر اثرات مرتب ہوں گے۔ادھرچینی محکمہ خارجہ کے ایک عہدیدار وانگ یی نے کہا ہے کہ چین ترقیاتی مواقع میں دوسرے ممالک کو بھی شریک کرے گا، تاہم امریکا کے ساتھ بڑھتے ہوئے تجارتی تنازع کے باعث چین میں تجارتی تحفظ کے اقدامات کا باب بند ہوسکتا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ادھرچینی محکمہ خارجہ کے ایک عہدیدار وانگ یی نے ویتنام کے دارالحکومت ھانوی میں علاقائی اقتصادی فورم سے خطاب میں کہا کہ چین ترقیاتی مواقع میں دوسرے ممالک کو بھی شریک کرے گا، تاہم امریکا کے ساتھ بڑھتے ہوئے تجارتی تنازع کے باعث چین میں تجارتی تحفظ کے اقدامات کا باب بند ہوسکتا ہے۔چینی وزارت خارجہ کے عہدیدار وانگ یی نے کہا کہ چین میں سیاسی اصلاحات اور اقتصادی شعبے میں سرمایہ کاری کے لیے سب کو شامل کرنے کی پالیسی تبدیل ہوگی اور نہ ہی خارجی عوامل اسے متاثر کرسکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بیجنگ ملک میں لائی جانے والی اقتصادی اصلاحات کا سفر جاری رکھے گا کیونکہ یہ اصلاحات ملک وقوم کے وسیع تر مفاد میں ہیں۔ ان اصلاحات سے نہ صرف چینی قوم بلکہ دوسرے ممالک بھی مستفید ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ چین غیرملکی کمپنیوں کو اپنے ہاں سرمایہ کاری کے لیے بہتر ماحول فراہم کرے گا۔ وانگ یی کا کہنا تھاکہ کھلے پن کا مظاہرہ دوطرفہ ہونا چاہیے۔ چین دوسرے ممالک کے لیے اپنے دروازے کھولے گا اور دوسرے ممالک چین کے لیے دروازے کھولیں۔

مزید :

علاقائی -