خیبرپختونخوا ، بجلی کی قلت پر قابو پانے کیلئے شمسی توانائی کے استعمال کا پروگرام شروع
اسلام آباد(آئی این پی) خیبرپختونخوا میں صوبے میں بجلی کی قلت پر قابو پانے کے لئے شمسی توانائی کے مناسب استعمال کا پروگرام شروع کیا گیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق پروگرام کے تحت ٹیوب ویلوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے لئے ساٹھ کروڑ روپے خرچ کئے گئے ہیں جبکہ ساڑھے چار ہزار مساجد کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے لئے کوششیں جاری ہیں۔ صوبے بھر میں ایک سو دیہات کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا کام آئند ہفتے شروع ہو گا اور اسی طرح بنیادی صحت کے تقریبا200 مراکز کو بھی شمسی توانائی پر منتقل کیا جا رہا ہے۔
شمسی توانائی