فراڈ‘ جعلسازی نیب ملتان نے بنک آف پنجاب جام پور کے سابق ایڈمن اسسٹنٹ طارق عزیز ترک کو گرفتار کرلیا احتساب عدالت سے 2 روزہ ریمانڈ حاصل

فراڈ‘ جعلسازی نیب ملتان نے بنک آف پنجاب جام پور کے سابق ایڈمن اسسٹنٹ طارق ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(نمائندہ خصوصی) نیب ملتان نے شہریوں سے فراڈ جعل سازی اور دھوکہ(بقیہ نمبر39صفحہ12پر )
دہی کے ذریعے 25 کروڑ روپے ہتھیانے کے الزام میں بنک آف پنجاب جام پور برانچ کے سابق ایڈمن اسسٹنٹ طارق عزیز ترک کو گرفتار کر لیا ملزم کو احتساب عدالت میں پیش کرکے 2 روزہ ریمانڈ بھی حاصل کرلیا نیب استغاثہ کیمطابق طارق عزیز ترک بنک آف پنجاب میں بطور ایڈمن اسسٹنٹ کام کرتا رہا ہے ملزم نے بنک آف ملازم کی حیثیت سے شہریوں سے پرائز بانڈ کی آڑ میں 25 کروڑ وصول کیے لیکن رقم متاثرین کے اکاؤنٹ میں جمع نہ کرائی نیب ملتان نے انکوائری کے بعد ملزم کیخلاف کارروائی شروع کر دیا ملزم کو گرفتار کرنے کے بعد احتساب عدالت ملتان میں پیش کردیا گیا احتساب عدالت نے ملزم کا 2 روزہ ریمانڈ جاری کرکے دوبارہ پیش کرنے کا حکم جاری کر دیا۔
ایڈمن اسسٹنٹ گرفتار