وزیر اعظم کا سچ ابن الوقت سیاستدانوں کو ہضم نہیں ہو رہا ‘ رئیس محبوب

وزیر اعظم کا سچ ابن الوقت سیاستدانوں کو ہضم نہیں ہو رہا ‘ رئیس محبوب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صادق آباد ( نمائندہ پاکستان ) مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی سردار رئیس محبوب احمد خاں نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف کا عزم ہے کہ پاکستان(بقیہ نمبر30صفحہ12پر )
کی سیاست اور جمہوریت کی حرمت کو سر بازار نیلام کرنے والے چہروں کو بے نقاب کریں گے. بلوچستان کی صوبائی حکومت کے خاتمے سے سینیٹ کے چئیرمین کے انتخاب تک ہونے والی جمہوریت دشمن کاروائیوں کے محرکات کو بے نقاب کئے بغیر نہ جمہوریت پنپ سکے گی اور نا ہی پارلیمنٹ کو وہ عزت و توقیر نصیب ہوگی جو کروڑوں عوام کے منتخب ایوانوں کو ملنی چاہئے. میاں محمد نواز شریف کے واضح بیانات کے باوجود کسی مخالف میں اتنی ہمت نہیں ہوئی کہ سینیٹ انتخابات میں خرید وفروخت سے انکار کرتا. وزیر اعظم پاکستان کا سچ بولنا بھی ابن الوقت سیاست دانوں کو ہضم نہیں ہورہاانھوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) تن تنہا جمہوریت کا تحفظ کرے گی جمہوری اداروں کو کرپشن اور بد عنوانی کے وائرس سے بچائیگی اور عوام کے منتخب ایوانوں کی حرمت یقینی بنائے گی. قائد محمد نواز شریف کے کروڑوں کارکن اور چاہنے والے پاکستان کی سیاست اور جمہوری نظام کو مفاد پرستوں کی خواہشات کی بھینٹ نہیں چڑھنے دیں گے.