پٹرولیم قیمتوں میں معمولی کمی‘ ایل پی جی فی کلو 10 روپے مہنگی

پٹرولیم قیمتوں میں معمولی کمی‘ ایل پی جی فی کلو 10 روپے مہنگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( سٹاف رپورٹر) پٹرولیم کی قیمتوں میں معمولی کمی کے ساتھ ایل پی پی جی قیمت میں فی کلو 10روپے اضافہ کر دیا گیا ہے ۔ شہریوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کئی ماہ سے پٹرول(بقیہ نمبر31صفحہ12پر )
کی قیمت مسلسل بڑھائی جا رہی تھی اور اب انتہائی معمولی کمی کی گئی ہے جو اونٹ کے منہ میں زیرے کے برابر ہے ۔ یوں معلوم ہوتا ہے کہ حکومت عوام کے ساتھ اپریل فول منا رہی ہے ۔جبکہ دوسری جانب ایل پی جی کی قیمت میں فی کلو 10روپے اضافہ کر دیا گیا ہے جو کہ عوام کے ساتھ زیادتی ہے۔ حکومت پٹرولیم کی قیمتیں خاطر خواہ کم کرے جبکہ ایل پی جی کی قیمت بھی 50روپے فی کلو تک لائے ۔
ایل پی جی