دہشتگردوں کا سلام سے کوئی تعلق نہیں،کمال خرازی،شدت پسندی سے مل کر نمٹنا ہو گا:علامہ راغب نعیمی
لاہور(نمائندہ پاکستان)اسلامی جمہوریہ ایران کی سٹریٹجک کونسل برائے خارجہ تعلقات کے سربراہ وسابق وزیرخارجہ ایران ڈاکٹر سید کمال خرازی نے وفدکے ساتھ دارالعلوم جامعہ(بقیہ نمبر5صفحہ12پر )
نعیمیہ کا دورہ کیا۔ جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹرمحمدراغب حسین نعیمی نے ان کااستقبال کیااور ادارے کے مختلف شعبہ جات درس نظامی،دارالافتاء،شعبہ کمپیو ٹر وسائنس،حفظ وقرأت ،شعبہ تصنیف وتالیف ،لسانیات،تاریخ واسلامی طب،علوم عصریہ،ڈاکٹرسرفراز نعیمی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ براے پیس ایجوکیشن وریسرچ ،جامعہ سراجیہ برائے طالبات اورنعیمیہ کالج فار گرلزسمیت دیگرتعلیمی وفلاحی شعبہ جات بارے میں بریفنگ دی۔ایرانی وفد نے دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کی تعلیمی وفلاحی کی خدمات کوسراہا،مفتی محمدحسین نعیمی ؒ اورڈاکٹرسرفراز نعیمی شہیدؒ کی دین کی ترویج ،بین المذاہب ہم آہنگی کے حوالے سے عملی کردار کوخراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے ڈاکٹر سرفراز نعیمی شہیدؒ کے مقام شہادت اورمزار پر بھی حاضری دی ۔جامعہ نعیمیہ اورجامعۃ المصطفیٰ ایران کے تبادلہ طلبہ کے پروگرام پر بات جیت ہوئی ۔وفد میں ڈائریکٹرجامعۃ المصطفیٰ ایران ڈاکٹر مصطفی،ڈاکٹر خرم ،ڈاکٹر خرجی داد،محترم صادق ودیگر مہمان شامل تھے۔ ڈاکٹرسید کمال خرازی نے کہاہے کہ اسلام کے نام پر بننے والی تنظیموں داعش ودیگر شدت پسند گروہوں نے اسلام کے چہرے کو داغ دار کیاہے۔دہشت گردوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں،شدت پسندی و دہشت گردی ہمارے لئے ’’کھلا چیلنج ‘‘ بن گئی ہے، جس سے ہنگامی بنیادوں پر نمٹنے کیلئے پوری امت مسلمہ اٹھ کھڑی ہو۔ ایران برادر اسلامی ممالک کے ساتھ علاقائی مسائل ومشکلات کے حل اور استحکام کے لئے ہر قسم کے تعاون کے لئے تیار ہے۔شام اور عراق میں دہشت گردوں کی شکست کے بعد داعش کی شکل میں دہشت گردانہ کارروائیاں کرکے پاکستان، اور وسطی ایشیا کے امن کوتباہ کرنا چاہتے ہیں۔امام خمینی کاپیغام ہے کہ مسلم ممالک کے باہمی تعلقات بہتر ہونے چاہئیں تاکہ پوری دنیا کہ مسلمان ایک دوسرے کے درد کوسمجھ سکیں۔ ڈاکٹرمحمدراغب حسین نعیمی نے ایرانی وفد کاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ پاک ایران تعلقات اسلام کی بنیاد پر استوار ہیں،پاکستان اورایران کے عوام کے مابین مذہبی، تاریخی اور ثقافتی رشتے بہت دیرینہ ہیں جن کومزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔،شام فلسطین ،عراق اورکشمیر میں جاری خون کاکھیل انتہائی تشویشناک ہے۔دہشت گردی اورشدت پسندی کے چیلنج سے مل کرنمٹناہوگا۔
کمال خرازی