عوام سے کیے وعدے پورے کررہے ہیں‘ اکبر حیات ہراج
سرائے سدھو(نامہ نگار) ایم پی اے مہر اکبر حیات ہراج حلقہ پی پی 203 نے سپورٹس کمپلیکس سرائے سدھو کا افتتاح کرتے (بقیہ نمبر19صفحہ12پر )
ہوئے کہا کہ جب میں پہلی مرتبہ سرائے سدھو آیا تھا تو سڑکیں کچی تھیں جب گاڑی گزرتی تھی تو لگتا تھا اندھیری کا ماحول ہو ،ہم نے بھرپور کوشش کی کیوں کہ سرائے سدھو ضلع خانیوال کا سب سے قدیمی شہر ہونے کا درجہ رکھتا ہے میری خواہش تھی سرائے سدھو کا نقشہ تبدیل کروں اللہ تعالیٰ نے تحصیل ناظم کی صورت میں مجھے موقع دیا اور میں نے سرائے سدھو کیلئے کام کیا قبرستان کا رقبہ خرید کر دیا ، کچھ سڑکیں ڈبل کیں پھر حاجی جعفر نے شہر کیلئے کافی کام کیئے اور اللہ تعالیٰ نے مجھے دوبارہ ایم پی اے کی صورت میں موقع دیا آج وہ سارے کام مکمل ہو گئے سپورٹس کمپلیکس کے بارے میں انہوں نے کہا کہ اس میں تین جگہ ہیں جہاں بچے کھیل سکتے ہیں جن میں باسکٹ بال ، بیڈ منٹن اور سکواش کورٹ موجود ہیں سپورٹس سے واقفیت رکھنے والے نوجوان جان شیر خان اور جہانگیر خان کو جانتے ہوں گے جنہوں نے دنیا میں تاریخ رقم کی اور پاکستان کا نام روشن کیا اُن کے ریکارڈ آج بھی قائم ہیں جواب تک کوئی بھی نہیں توڑ سکا۔اگر آپ نے منتخب کیا تو آئندہ الیکشن میں سپورٹس گراؤنڈ بھی بنا کر دیں گے