چین ایشیا میں انسانی اعضاء کے عطیات دینے والا پہلا ملک بن گیا
بیجنگ (آئی این پی/شنہوا)چین کی ریڈ کراس سوسائٹی (آر سی ایس سی)کے مطابق 2010میں انسانی اعضاء کے عطیات دینے (بقیہ نمبر13صفحہ12پر )
کے پائلٹ پروگرام کے آغاز کے بعد سے چین میں انسانی اعضاء کے عطیات دینے کی تعداد میں اضافہ ہو گیا ہے ۔ مارچ کے آخر تک چین میں قریبا 46500اعضاء کے عطیات دیئے گئے ہیں جبکہ قریبا 422000چینیوں نے رضاکارانہ طور پر اعضاء کے عطیات دینے کیلئے اپنے ناموں کا اندارج کریا ہے ۔آر سی ایس سی نے گزشتہ رو ز وسطی چین کے صوبہ ہوبی میں اعضاء کے عطیات دینے والوں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں کہا کہ چین عطیات دینے اور منتقلی دونوں میں اعضاء کی سالانہ تعداد کے حوالے سے ایشیاء میں پہلے نمبر پر ہے ۔
آرسی ایس سی نے کہا کہ طویل کاوشوں کے بعد چین نے عطیہ کئے جانے والے اعضاء کی منصفانہ تخصیص کا میکزم قائم کیا ہے ۔