لیڈی ہیلتھ ورکرز ، سپروائزر کی اپ گریڈیشن ‘سروس سٹرکچر کی منظوری، نوٹیفکیشن جاری

لیڈی ہیلتھ ورکرز ، سپروائزر کی اپ گریڈیشن ‘سروس سٹرکچر کی منظوری، نوٹیفکیشن ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رحیم یارخان(نمائندہ پاکستان)وزیر اعلیٰ پنجاب نے لیڈی ہیلتھ ورکرز وسپروائزر کی اپ گریڈیشن اور سروس سٹرکچر کی منظوری دے دی ہے جس کانوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ (بقیہ نمبر11صفحہ12پر )
نوٹیفیکیشن کے مطابق لیڈی ہیلتھ سپروائزر کو سکیل7سے سکیل10میں اپ گریڈ کر دیا گیا ہے۔ اپ گریڈیشن پے سکیل کے بعد لیڈی ہیلتھ سپروائزر بنیادی پے سکیل 10کا اپ گریڈیشن میں50فی صد،بنیادی پے سکیل12 کا 33فی صد،بنیادی پے سکیل14میں15فی صد حصہ ہو گا۔لیڈی ہیلتھ ورکرز بنیادی پے سکیل5کا اپ گریڈیشن میں 50فی صد،بنیادی پے سکیل7کا 40فی صد،بنیادی پے سکیل 9کا 5فی صد حصہ ہو گا تاہم اپ گریڈیشن متعلقہ لیڈی ہیلتھ سپروائزر اور لیڈی ہیلتھ ورکر کی سنیارٹی،فٹنس اور اس کے خلاف کوئی انکوائری نہ ہونے سے مشروط ہوگی۔اس سلسلہ میں نیشنل ہیلتھ پروگرام ایمپلائزویلفےئرایسوسی ایشن پنجاب کی چےئرپرسن ساجدہ حمید‘ صدرشہنازاختر‘ عاتکہ حامد‘ جنرل سیکرٹری ثمینہ نازودیگرنے خواجہ عمران نذیر‘ علی جان‘ ڈاکٹرممتازشاہ‘ احمدسعیدودیگرحکام کاشکریہ اداکرتے ہوئے مطالبات منظوری کوملازمین کی فتح قراردیا۔