ٹریفک حادثات میں طالبہ سمیت 6 افراد زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے
خانیوال، اڈا پل 14، چوک سرور شہید، دائرہ دین پناہ ، فتح پور (نمائندگان) ٹریفک کے مختلف حادثات میں 2 کزنوں سمیت 6 افراد زندگی کی بازی ہار گئے اس سلسلہ میں خانیوال، (بقیہ نمبر12صفحہ12پر )
سے بیورونیوز ، نمائندہ پاکستان کیمطابق میاں چنوں تلمبہ روڈپر 129 چک کے قریب کیری ڈبہ اور سائیکل میں تصادم سائیکل سوار محمد رفیق 50سالہ جاں بحق ۔ریسکیو 1122اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچی مگرمحمد رفیق شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ اڈا پل 14 سے نامہ نگار کیمطابق جہانیاں صابر کلاتھ ہاؤس کے معروف تاجر طارق کی فیملی ملتان سے جہانیاں آرہی تھی کہ پل چھٹہ کے قریب تیز رفتار کار اوور ٹیکنگ کرتے ہو ئے لوڈر مزدا سے ٹکرا گئی حادثہ میں تاجر طارق کی فرسٹ ائیر کی طالبہ بیٹی فاطمہ جاں بحق ،بیٹا طلحہ اور ماں راشدہ بی بی شدید زخمی ہو گئی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122نے زخمیوں ماں بیٹے کو فوری نشتر ملتان ریفر کردیا ۔حادثہ کے بعد کار بالکل تباہ ہو گئی ہے ۔ چوک سرور شہید سے نامہ نگار، سپیشل رپورٹر کیمطابق چوک سرورشہید کے محلہ گلشن کالونی کا رہائشی مسیحی نوجوان سمسن جاوید ولد جاوید مسیح اپنے موٹر سائیکل نمبرMHB-2248 پر چوک سرورشہید سے جانب چوک اعظم ایم ایم روڈ جارہا تھا کہ شہر کی حدود میں سی این جی پمپ کے سامنے ٹرالر نمبرTLB-268کو کراس کرتے ہوئے موٹر سائیکل سمیت ٹرالر کے نیچے آگیا۔ جس سے موٹر سائیکل کے ٹکرے ٹکرے ہوگئے اور موٹر سائیکل سوار سمسن جاوید جس کی عمر 19 سال تھی موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا ۔ الرابعہ ٹرسٹ کی ایمبولینس نے ہلاک نوجوان کو روڈ سے اٹھایا اور ہسپتا ل پہنچایا۔ نوٹ حادثہ میں جاں بحق نوجوان کا فوٹو بھی ای میل کردیا ہے ۔ دائرہ دین پناہ سے نامہ نگار کیمطابق دائرہ دین پناہ کے نزدیک تونسہ موڑپرعلی الصبح5بجے موٹرسائیکل پرسوار22سالہ ریاض حسین ولدمنظورحسین سکھانی سکنہ پتل مستقل غربی چاہ باجے والااور23سالہ خالہ زادبھائی محمدراشدولدفیاض احمدسکھانی چاہ جھجن والی شیخ عمرسامنے سے آنے والی لکڑیوں سے لوڈفرنٹ لائٹ سے محروم ٹریکٹرٹرالی سے ٹکراکرموقعہ پرجاں بحق ہوگئے نزدیکی مسجدمیں موجودنمازیوں نے ٹریکٹرڈرائیورملنگ علی سکنہ ژوب کوپکڑلیااطلاع پرپولیس دائرہ دین پناہ موقعہ پرپہنچ گئی دونوں لاشیں قبضہ میں لے کرڈرائیورکوٹریکٹرٹرالی سمیت حراست میں لے کرمقدمہ درج کرلیا۔دونوں خالہ زادبھائی اپنے رقبہ کوپانی لگانے جارہے تھے،پولیس نے ضروری کاروائی کے بعدورثاء کے حوالہ کردیں۔فتح پور سے سٹی رپورٹر کیمطابق محکمہ صحت ملا زمین محمد شریف اعوا ن سکنہ ضلع بھکر گزشتہ رو ز اپنے مو ٹر سا ئیکل پر سوا ر اپنی فیلڈڈیو ٹی پر جا رہا تھا کہ را ستے میں آوا رہ کتے سے ٹکرا کے نیچے جا گرا سر میں شدید چو ٹو ں کے با عث اسے ڈی ایچ کیو ہسپتا ل بھکر منتقل کر دیا گیا جبکہ دو سرے حا دثے میں ویکسی نیٹر عبدالوحید سکنہ ضلع ملتا ن ٹریفک حا دثے کا شکا ر ہو کر ذخمو ں کی تا ب نہ لا تے ہو ئے جا ں بحق ہو گیا ۔سا تھیو ں را نا مختا ر احمد ،محمد جا وید ،را نا فا رو ق ،لیا قت علی ،محمد اسلم ،اظہر گو رما نی ،اجمل رشید ،ملا زم حسین ،انعا م الحق،خا لد مسعود ،ممتا ز حسین اور دیگر نے سا تھی ملا زمین کے حادثہ اور جا ں بحق ہو نے پر لوا حقین سے اظہا ر تعزیت کیا مر حو م کے ایصا ل ثوا ب اور درجات کی بلندی کیلئے دعا ئے مغفرت کی ۔
حادثات