گیس پائپ لائن کٹ جانے کی وجہ سے حکومت کولاکھوں روپے کانقصان

گیس پائپ لائن کٹ جانے کی وجہ سے حکومت کولاکھوں روپے کانقصان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بٹ خیلہ(بیورورپورٹ) مالاکنڈ ایجنسی گاؤں ظلم کوٹ کے مقام پرگیس پائپ لائن کٹ جانے کی وجہ سے حکومت کولاکھوں روپے کانقصان جبکہ گھریلوں صارفین کوسخت مشکلات کاسامنا سی این جی سٹیشنوں پربھی گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئے ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزمالاکنڈ ایجنسی کے گاؤں ظلم کوٹ میں کھدائی کے دوران سوات جانے والے سوئی گیس کے پائپ لائن کٹ جانے کی وجہ سے ضلع سوات دیراورمالاکنڈ ایجنسی کوگیس کی سپلائی بندہوگئی تھی جس کی وجہ سے حکومت کولاکھوں روپے کانقصان اٹھاناپڑاجبکہ گھریلوں صارفن کوبھی سخت مشکلات کاکرناپڑاگیس کی بندش کی وجہ سے سی این جی سٹیشنوں پربھی گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئے تھے ۔