آئی ایچ پی کے ویکسینٹر نے مستقلی کا مطالبہ کر دیا
الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر) شانگلہ میں آئی ایچ پی کے ویکسینٹر نے مستقلی کا مطالبہ ، آئی ایچ پی پراجیکٹ کو مستقل کیا جائے۔ میرٹ پر بھرتی ایک سال کنٹریکٹ ملازمین کو بھی دوسرے محکموں کی طرح مستقل کیا جائے۔ آئی ایچ پی ملازمین کی مستقلی سے صحت کے شعبے کو فروغ ملے گا۔ آئی ایچ پی پراجیکٹ کے بادشاہ خان نے صوبائی حکومت اور وزیراعلی خیبر پختونخواہ سے مطالبہ کیا ہے کہ صوبائی حکومت نے باقی تمام پراجیکٹوں کو مستقل کیا ہے اور باقی کو ائندہ بجٹ میں مستقل کرنے کا ارادہ کیا ہے صوبے بھر میں تقریبا 500 ائی ایچ پی ویکسینٹر اپنے ڈیوٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں اور یہ پراجیکٹ اپنی کامیابی کے ساتھ ایک سال کی مدت پوری کرنے کے بعد حکومت نے مزید چھ ماہ کا ٹائم دیا ہے لیکن ائی ایچ پی کے ملازمین اب بھی کنٹریکٹ پر کام کررہے ہیں اور ائی ایچ پی پراجیکٹ کو کامیابیوں سے ہمکنار کرتے ہوئے عوام کی خدمت میں کوشاں ہے صحت کے شعبے میں مزید بہتری لانے کی خاطر ائی ایچ پی ملازمین بھی مستقلی کی خواہاں ہے حکومت خیبر پختونخواہ وزیر اعلی پرویز خٹک اور وزیر صحت کو چاہیئے کہ وہ ان غریب ملازمین پر رحم کرکے آئی ایچ پی پراجیکٹ کی مستقل کرنے کی احکامات جاری کردے ۔۔