باجوڑ ایجنسی‘ پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام ممبرسازی مہم کا آغاز

باجوڑ ایجنسی‘ پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام ممبرسازی مہم کا آغاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


باجوڑایجنسی(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام باجوڑایجنسی میں ممبر سازی مہم کا آغاز کردیا گیا تفصیلات کے مطابق باجوڑ پریس کلب خار باجوڑایجنسی کے سامنے پیپلز پارٹی ممبر سازی مہم چلانے کے لیئے کیمپ لگا دیا، اس موقع پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کے سینئر صوبائی نائب صدر اور سابقہ ایم این اے سید اخونزادہ چٹان نے باقاعدہ طور پر ممبر شپ کا آغاز کردیا۔اس موقع پر پی پی پی باجوڑ کے صدر اورنگزیب انقلابی، خان بہادر لالا، شہاب الدین شہاب، حسیب خان، محمد ابراہیم بھی موجود تھے۔ اس موقع پر سید اخونزادہ چٹان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مظلوم عوام کی خدمت کی ہے ملک میں جمہوریت کے قیام کے لیے پیپلز پارٹی نے لازوال قربانیاں دی ہے اور یہی وجہ ہے کہ آج پاکستان میں دوسری دفعہ ایک پارٹی جمہوری طریقے سے اپنی حکومت پوری کررہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پورے فاٹا پر اور خصوصاً باجوڑایجنسی کے عوام کے فلاح و بہبود کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی نے جو ترقیاتی کام کیے ہیں وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ، پاکستان پیپلز پارٹی نے قبائلیوں کو حق رائے دہی ، سیاسی آزادی ، ایف سی آر میں ترامیم جیسے بڑے بڑے کارنامے سرانجام دیئے۔ آج ہم نے باجوڑایجنسی میں ممبر سازی مہم کا آغاز کردیا ایک ماہ تک یہ مہم جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف باجوڑایجنسی میں پہلی بار خواتین بھی ممبرسازی مہم میں حصہ لیں گی۔ انہوں نے کہا کہ باجوڑایجنسی حلقہ این اے 44 میں اگر کوئی بھی ترقیاتی کام نظر آتا ہے وہ پیپلز پارٹی کی مرہون منت ہے موجودہ وفاقی حکومت نے عوام کو مہنگائی کے سوا کچھ نہیں دیا ہے انشاء اللہ آنے والا دور پاکستان پیپلز پارٹی کا ہوگا ذوالفقار علی بھٹو سے لیکر شہید محترمہ بے نظیر بھٹو تک عوام کے لیئے ہماری قائدین نے قربانی دی ہے پاکستان پیپلز پارٹی سے محبت رکھنے والے جوق درجوق پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں باجوڑایجنسی کے نوجوانوں سے گزارش ہے کہ وہ پاکستان پیپلز پارٹی زیادہ سے زیادہ ممبر سازی میں حصہ لیں۔