ترقی کا راستہ صرف اور صرف ایمانداری میں ہے :شکیل ایڈووکیٹ
بٹ خیلہ(محمدعثمان یوسفزئی سے )وزیراعلیٰ کے مشیرشکیل خان ایڈوکیٹ نے کہاہے کہ ترقی کے راہ صرف اورصرف ایمانداری میں ہے تاجربرادر ی زیادہ کمائی کرنے سے گریز کرکے عوام کو مناسب ریٹ دیکر رزق حلال کے حصول کیلئے اپنے تمام ترصلاحیتوں کوبروئے کارلائیں جن قوموں نے محنت کی ہے اللہ تعالیٰ نے ان کوسرخروکیاہے ان خیالات کااظہارشکیل خان ایڈوکیٹ نے گزشتہ روز گل محمدپینٹراینڈفینافلکس افس کے دورکے موقع پرگفتگوکرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پرگل محمدنے شکیل خان بٹ خیلہ میں پہلے بارلگائے گئے جدیدفینافلیکس مشین کے بارے میں تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی اس موقع پرمعروف ڈیزائنر طاہرندیم بھی موجود تھے ۔انہوں نے کہاکہ اب بٹ خیلہ میں بھی جدیدمشین کے تنصیب سے یہاں کے تمام سیاسی ومذہبی پارٹیوں کے کارکنان مستفیدہونگے اورلوگوں کوپشاوراسلام آبادجانے سے نجات مل جائیگی اس موقع پرشکیل خان نے ان کے نیک خواہشات کی تعریف کرکے اجتماعی دعابھی کی گئی۔