پبی‘ ایسٹر کے موقع پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات

پبی‘ ایسٹر کے موقع پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پبی ( نما ئندہ پاکستان)ضلع بھر میں مسیحی برادری کے ہونے والے ایسٹر کے مزہبی تقریبات کے لیے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات تشکیل۔ضلع کے تین گرجا گروں(عبادت گاہوں) کی سیکیورٹی کے لیے RRF پولیس کے سپیشل کمانڈوز ٹروپس ،لیڈیز پولیس ،اپریشن پولیس ٹروپس ،سپیشل برانچ سمیت سینکڑوں افسران وجوان تعینات۔گرجاگروں (عبادت گاہوں)کے داخلی راستوں پربم ڈسپوزل یونٹ کی جانب سے سپیشل سرچنگ واک تھرو گیٹ نصب ۔خصوصی تربیت یافتہ K-9 (سنائپر ڈاگ )سکواڈ اور بم ڈسپوزل سکواڈ کی مدد سے گرجا گروں( عبادت گاہوں)کی خصوصی کلیئرنس سرچنگ ۔ پولیس اور مسیحی برادری کے رضاکار وں کی گرجا گروں ( عبادت گاہوں )کے داخلی مقامات پر مشترکہ چیکنگ جاری ۔ضلعی پولیس سربراہ سید شہزاد ندیم بخاری تفصیلات کے مطابق :۔ صوبہ بھر میں مسیحی برادری کی جانب سے جاری ایسٹر کے مزہبی تقریبات کے سلسلے میں ضلع نوشہرہ میں بھی مسیحی برادری کی جانب سے ایسٹر کی تقریبات کو بھر پور طریقے سے منانے کے لیے جوش وخروش سے تیاریاں جاری۔ضلعی پولیس سربراہ سید شہزاد ندیم بخاری کے خصوصی احکامات پر ضلع بھر میں مسیحی برادری کی جانب سے منائے جانے والے ایسٹر کی تقریبات کے سلسلے میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات تشکیل دیے گئے ہیں۔ضلع بھر کے تین گرجا گروں (عبادت گاہوں )کرائسٹ چرچ،کیتھولک چرچ،پروفضل چرچ کی سیکیورٹی کے لیے پولیس کے سپیشل RRF کمانڈوز سکواڈ،لیڈیز پولیس ،اپریشن پولیس ٹروپس ،سپیشل برانچ سمیت سینکڑوں افسران و جوان سیکیورٹی ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔خصوصی تربیت یافتہ K-9 سکواڈ اور بم ڈسپوزل سکواڈ کی مدد سے گرجا گروں کی کلیئرنس سرچنگ شروع کر دی گئی ہیں۔گرجا گروں کے داخلی مقامات پر بم ڈسپوزل سکواڈ کی جانب سے سپیشل سرچنگ واک تھرو گیٹ نصب کر دیے گئے ہیں۔گرجا گروں کے داخلی راستوں پر پولیس اور مسیحی برادری کے رضا کار وں کی طرف سے مشترکہ چیکنگ شروع ۔ایسٹر تقریبات کے موقع پر ضلعی پولیس سربراہ سید شہزاد ندیم بخاری (پی ایس پی) نے مسیحی برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز میں تمام اقلیتوں کوبھر پور تحفظ اور پوری مزہبی آزادی حاصل ہیں۔عوام الناس کے تحفظ کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائے گے۔مسیحی برادری کی جانب سے پولیس کے سیکیورٹی ا قدامات پر اظہار اطمینان ظاہر کرتے ہوئے سیکیورٹی فورسزاور پولیس کیساتھ اپنے مکمل تعاون کے عزم کا اعادہ کیا