مسلم لیگ ن کے دانیال خان ایڈوکیٹ ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن صوابی کے تیسری بار صدر منتخب
صوابی ( بیورورپورٹ )مسلم لیگ ن کے دانیال خان ایڈوکیٹ ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن صوابی کے تیسری بار صدر جبکہ اے این پی کے صفدرزیب ایڈوکیٹ جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے ،نومنتخب صدر دانیال خان نے 111 جبکہ ان کے مدمقابل اے این پی کے صغیر خان ایڈوکیٹ نے 88 ووٹ حاصل کئے ،اسی طرح نومنتخب جنرل سیکرٹری صفدرزیب نے 95 جبکہ ان کے مدمقابل پی ٹی آئی کے چنگیز خان ایڈوکیٹ نے 75 اور اے این پی کے شاہد زمان نے 28 ووٹ حاصل کئے ،دیگر امیدواران بلامقابلہ منتخب ہوچکے تھے ،جن میں نائب صدر اے این پی کی فوزیہ ایڈوکیٹ ،جائنٹ سیکرٹری اے این پی کے کریم بخش ایڈوکیٹ ،آزاد امیدوار بلقیس فنانس سیکرٹری اور آزاد امیدوار زرشاد ایڈوکیٹ لائبریرین شامل ہیں ۔