ڈاکٹر عباد اللہ نازیبا الفاظ پر صحافی سراپا احتجاج

ڈاکٹر عباد اللہ نازیبا الفاظ پر صحافی سراپا احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سوات (بیورو رپورٹ) وزیر اعلیٰ کے مشیر انجینئر امیر مقام کے بھائی ڈاکٹر عباد اللہ کا سوات پریس کلب کے چیئرمین کے خلاف جلسے میں سٹیج پر نازیبہ الفاظ استعمال کرنے پر صحافتی برادری سراپا احتجاج ،جلسے سے بائیکاٹ ، سٹیج پر معافی مانگنے پر صحافیوں نے بائیکاٹ ختم کیا ، گذشتہ روز کبل میں پاکستان مسلم لیگ ن کے جلسے کے دوران وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام کے بھائی ایم این اے ڈاکٹر عباداللہ نشے میں دھت جب سٹیج پر تقریر کرنے کے لئے آئے تو انہوں نے سوات کے صحافیوں سوشل میڈیا اور خاص کر سوات پریس کلب کے چیئرمین شہزاد عالم کو تنقید کا نشانہ بنایا اور انہوں نے نازیبہ الفاظ بھی استعمال کئے ، جس پر پنڈال میں موجود صحافتی برادری سراپا احتجاج بن گئے اور انہوں نے جلسے کے کوریج کے بائیکاٹ کا اعلان کیا اور جلسہ گاہ چھوڑ کر جا رہے تھے کہ ڈاکٹر عباد اور دوسرے سٹیج سے نکل آئیں اور منت سماجت شروع کی جس پر صحافیوں نے کہا کہ آپ سٹیج پر معافی مانگیں گے اور انہوں نے سٹیج پر آکر صحافی برادری اور چیئرمین سوا ت پریس کلب شہزاد عالم سے سٹیج پر معافی مانگی جس پر صحافتی برادری نے بائیکاٹ ختم کیا ،واقعے کے خلاف سوات پریس کلب کے صحافیوں نے آج بروز پیر صبح دس بجے سوات پریس کلب میں اہم اجلاس طلب کرلیاہے جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائیگا۔