ڈسٹرکٹ بار ڈیرہ کے انتخابات‘ جمال عبدالناصر صدر منتخب
ڈیرہ اسماعیل خان (بیورو رپورٹ)ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن ڈیرہ اسماعیل خان کے سالانہ انتخابات میں صدرجمال عبد الناصراور جنرل سیکرٹری محمد اصغر بلوچ منتخب ہو گئے اس سلسلے میں چیئرمین الیکشن بورڈ طاہر وسیم ڈیال ایڈوکیٹ نے فرائض سرانجام دیئے جبکہ ممبران الیکشن بور ڈمیاں محمد جمشید ایڈوکیٹ ،حنیف کمال ایڈوکیٹ اور شکیل کٹی خیل ایڈوکیٹ ان کی معاونت کی ۔ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن کے انتخابات کے لئے صدر ، جنرل سیکرٹری ،نائب صدر ،جائنٹ سیکرٹری اور لائبریرین کے پانچوں عہدوں پر مقابلہ ہوا ۔انتخابی معرکہ میں زاہد محب اللہ ا ور جمال عبدالناصر گروپس کے پینل آمنے سامنے آئے جبکہ صدر کے عہدے پر سعید اختر ایڈوکیٹ آذاد امیدوار تھے۔ زاہد محب اللہ ایڈوکیٹ پینل گروپ میں جنرل سیکرٹری کے لئے محمد اصغر بلوچ ایڈوکیٹ ،نائب صدر کے لئے تاج علی شاہ ایڈوکیٹ،جائنٹ سیکرٹری کے لئے دلآویز بلوچ ایڈوکیٹ ، لائبرین مہر علی شاہ ایڈوکیٹ جبکہ جمال عبدالناصر ایڈوکیٹ کے پینل گروپ میں پیر امجد علی شاہ ایڈوکیٹ ، محمد تقی جان سپل ایڈوکیٹ ، ادریس خان ایڈوکیٹ اور نزیر احمد ڈار ایڈوکیٹ شامل تھے ۔صدارت کے لئے تین امیدوار جمال عبدالناصر ایڈوکیٹ ،زاہد محب اللہ ایڈوکیٹ اور سعید اختر ایڈوکیٹ ،جنرل سیکرٹری کے لئے محمد اصغر بلوچ ایڈوکیٹ ،اور پیر امجد علی شاہ ایڈوکیٹ ،نائب صدر کے لئے تاج علی شاہ ایڈوکیٹ اور محمد تقی جان سپل ایڈوکیٹ ،جائنٹ سیکرٹری کے لئے دلآویز بلوچ ایڈوکیٹ اور ادریس خان ایڈوکیٹ جبکہ لائبرین کے عہدے پر نزیر احمد ڈار ایڈوکیٹ اور مہر علی شاہ ایڈوکیٹ کے درمیان سخت مقابلہ ہوا ۔صدارت کیلئے جمال عبد الناصر258ووٹ حاصل کرکے پہلے زاہد محب اللہ ایڈوکیٹ135ووٹ حاصل کرکے دوسرے سعید اختر ایڈوکیٹ90ووٹ حاصل کرکے تیسری پوزیشن حا صل کی جنرل سیکرٹری کیلئے محمداصغر بلوچ ایڈوکیٹ254ووٹ حاصل کرکے پہلے ‘پیر امجد علی شاہ227ووٹ حاصل کرکے دوسری پوزیشن،نائب صدر کیلئے تقی جان ایڈوکیٹ 261ووٹ حا صل کرکے پہلی تاج علی شاہ ایڈوکیٹ 204ووٹ حاصل کرکے دوسری پوزیشن پر رہے۔جائنٹ سیکرٹری کیلئے دلآویز بلوچ ایڈوکٹ 271ووٹ سے پہلی اور ادریس خان ایڈوکیٹ191ووٹ سے دوسری پوزیشن پر رہے ۔لائبرین کیلئے نذیر احمد ڈار 254ووٹ حاصل کر کے پہلی جبکہ مہر علی شاہ ایڈوکیٹ 222ووٹ حاصل کرکے دوسری پوزیشن پر رہے۔اس طرح چیئرمین الیکشن بورڈ طاہر وسیم ڈیال ایڈوکیٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن کے کل ممبران کی تعداد 629ہے جن میں سے 486ممبران نے ووٹ کا حق استعمال کیا جبکہ مجموعی طور پر کل 8ووٹ مسترد ہوئے ۔پولنگ صبح ساڑھے آٹھ سے ساڑھے چاربجے تک جاری ر ہی۔