میاں افتخار حسین کی ملگری وکیلان کو تاریخی کامیابی پر مبارکباد

میاں افتخار حسین کی ملگری وکیلان کو تاریخی کامیابی پر مبارکباد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (سٹاف رپورٹر) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری میاں افتخار حسین نے نے پشاور بار کے انتخابات میں ملگری وکیلان جبکہ وکیل زمان خٹک کو صدر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے ،نو منتخب صدر سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کے دوران مبارکباد دیتے ہوئے میاں افتخار حسین نے کہا کہ منتخب ہونے والوں پر وکلاء برادری نے اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے اور اب یہ ان کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ وکلاء برادری کے حقوق کے تحفظ کیلئے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کریں ،اس موقع پر تحصیل صدر زر علی بھی میاں افتخار حسین کے ہمراہ تھے ،دریں اثناء انہوں نے دیگر اضلاع میں بھی ملگری وکیلان کی کامیابی پر انہیں مبارکباد پیش کی ، انہوں نے نو منتخب ممبران اور کابینہ کو عوامی نیشنل پارٹی کی طرف سے مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ نو منتخب صدر اور ان کی کابینہ وکلاء برادری کے مفادات کا تحفظ کرتے ہوئے آگے بڑھیں گے ،انہوں نے کہا کہ وکلاء برادری نے اپنی مشکلات کے ازالے اور مسائل کے حل کیلئے انہیں ووٹ دے کر منتخب کیا ہے تاہم اب یہ ان کی اولیں ترجیح ہونی چاہئے کہ اُن کے مفادات کا بھرپور تحفظ کیا جائے تاکہ وہ اپنے پیشہ ورانہ امور پہلے سے بھی بہتر انداز میں انجام دے سکیں ، میاں افتخار حسین نے کہا کہ ملگری وکیلان کی عظیم فتح اس بات کا ثبوت ہے کہ باچا خان کے پیروکار منظم ہیں اور اپنے مسائل کے حل کیلئے صوبے کے تعلیم یافتہ طبقے کی نظریں اے این پی پر مرکوز ہیں۔