چارسدہ ،پرائمری اور مڈل سکولوں کے سالانہ نتائج کا اعلان
چارسدہ (بیورو رپورٹ) خیبر پختونخوا کے پرائمری اور مڈل سکولوں نے تعلیمی سال 2017-18کے سالانہ نتائج کا اعلان کر دیا ۔ سالانہ امتحانات میں بہتر کارکردگی دکھانے والے طلبہ اور طالبات کو ایوارڈ دئیے گئے جبکہ بہتر کار کرد گی دکھانے والے اساتذہ کرام کو بھی ایوارڈز سے نوا ز اگیا ۔ ۔ پرائمری لیول پر نتائج 88 جبکہ مڈل لیول پر 93 فیصد رہا۔اس حوالے سے ڈسڑکٹ ایجوکیشن آفیسر الفت بیگم اور اے ڈی ای او شمس الاسلام نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ امسال چارسدہ کے 439پرائمری سکولوں میں پڑھنے والے 74199طالبات جبکہ مڈل سکولو ں کے 15245طالبات نے سالانہ امتحانات میں شریک ہوئے جس میں پرائمری کے طالبات کے لئے پاسنگ مارکس کی شرخ 25فی صد مقرر کی گئی تھی ۔ نرسری سے چوتھی جماعت تک طالبات سے زبانی امتحانات لئے گئے جبکہ پانچویں کے 6183طالبات کا اسسمنٹ امتحان لیا گیا جس میں 5441طالبات نے کامیابی حاصل کی ۔ انہو ں نے کہا کہ مجموعی طور پر پرائمری لیول کا نتیجہ 88فی صد رہا۔ دوسری جانب مڈل سکول کے طالبات کے لئے پاسنگ مارکس کی شرخ 33فی صد مقرر کی گئی تھی جس میں 14177طالبات نے کامیابی حاصل کرلی اور یوں نتیجہ 93فیصد رہا ۔ سالانہ نتائج کے موقع پر تمام پرائمری اور مڈل سکولوں میں حصوصی تقاریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پوزیشن لینے والے طلبہ و طالبات سمیت تعلیمی سال میں بہتر کارکردگی دکھانے اساتذہ کرام کو تعلیمی اداروں کی جانب سے ایوارڈز بھی دئے گئے ۔نتائج کے بعد بیشتر سکولوں میں طالبات کومفت کتابیں بھی فراہم کی گئی ۔ اس حوالے سے ممتاز ماہر تعلیم جو ہر تاج کا کہنا ہے کہ ماضی میں لڑکیوں کی تعلیم کے حصول میں بہت کم والدین دلچسپی رکھتے تھے اور والدین غربت اور سماجی مسائل کی وجہ سے لڑکیوں کی بجائے لڑکوں کی تعلیم پر فوقیت دیتے رہے لیکن اب والدین میں لڑکیوں کی تعلیم کی اہمیت پیدا ہو چکی ہے اور والدین بحوشی بیٹیوں کو تعلیمی اداروں میں بھج رہے ہیں۔ حکومت کی طرف سے طالبات کو وظیفہ مقرر کرنے سے بھی طالبات کے انرولمنٹ میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ ۔