شبقدر‘ بجلی چوروں کے خلاف کارروائی‘ مقدمات درج

شبقدر‘ بجلی چوروں کے خلاف کارروائی‘ مقدمات درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شبقدر (تحصیل رپورٹر ) شبقدر میں مقامی واپڈا کی جانب سے ڈائر یکٹ کنکشنز کے خلاف کاروائی غریب آباد میں درجنوں ڈائرکٹ کنڈے ہٹا دئیے گئے جبکہ بازار میں بجلی بقایاجات کی مد میں درجنوں میٹرز اتارے گئے متعدد افراد کے خلاف ایف آئی آر کاٹی گئی ۔ بقایاجات کی مد میں صارفین کو ہر ممکن ریلیف دی جائے گی پہلوان قلعہ فیڈر پر کمبنگ جاری ہے اور سینکڑوں نئے میٹرز لگائے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق ایس ای پیسکو خالد خان کی خصوصی ہدایت پر ایکسین شبقدر انتخاب عالم اور ایس ڈی او شبقدر سب ڈویژن اکرام اللہ جان نے لائن سپرٹنڈنٹ مصور خان ۔شعبان علی سب ڈویژنل چیرمین فرہان خان ۔خیال محمد لطف الرحمن پر مشتمل ٹیم تشکیل دیتے ہوئے شبقدر بازار اور غریب آباد میں ڈائرکٹ کنکشنز اور بقایاجات کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے درجنوں میٹر اتارے جبکہ غریب آباد میں کئی کنکشنز کاٹ دئیے گئے جبکہ کاروائی کے دوران غریب آباد میں سردار علی ولد مختیار ضامن شاہ ولد بلال شاہ ۔وقار ولد آصف اور بلال ولد عبد الرازق کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی اس موقع پر ایس ڈی او شبقدر سرکل اکرام اللہ جان نے شبقدر میڈیا سنٹر کے صحافیوں کو تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ پہلوان قلعہ فیڈر پر کمبنگ جاری ہے اور مجموعی طور پر چار کلو میٹر اے بی سی کیبل لگا دیا گیا ہے جبکہ مزید 25 کلومیٹر کیبل لگایا جائے گا انہوں نے کہا کہ اب تک پہلوان قلعہ فیڈ ر سے سینکڑوں نئے میٹرز لگا ئے جا چکے ہیں اور فیڈر کی اور لوڈنگ کو مدنظر رکھتے واپڈا نے دوسرے فیڈر کو بھی منظور کیا ہے جس پر عنقریب کا م شروع ہو گا اور جس سے اس فیڈر پر لوڈ کم ہو جائے گا بقایاجات کی مد میں انہوں نے کہا کہ ایکسین شبقدر نے تمام صارفین کے لئے پالیسی میں کافی حد تک نرمی کی ہے اور ان کے ساتھ بقایاجات میں انتہائی نرمی کی جا رہی ہے انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کیبل اور میٹر کی تبدیلی سے پہلے ہم بقایاجات میں نرمی کر سکتے ہیں بعد میں رینجرز کی نگرانی میں بڑا آپریشن شروع ہو گا اور پھر عوام کے ساتھ قانون کے مطابق کاروائی ہو گی ۔