مفاد پرست سیاستدان اقتدار کے حصول کیلئے نا کام کوشش کر رہے ہیں ‘ فضل حکیم
سوات (بیورو رپورٹ)ضلعی صدر پی ٹی آئی و چیئرمین ڈیڈک سوات فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ کچھ مفاد پرست سیاستدان اقتدار کے حصول کیلئے نا کام کوشش کر رہے ہیں لیکن سوات میں اُن کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے اور اُن کو عوامی حلقوں نے سختی سے مسترد کیا ہے کیونکہ ماضی میں اس ساستدانوں نے سوات کے فلاح و بہبود کیلئے کچھ بھی نہیں کیا ہے ۔سوات پاکستان تحریک انصاف کا مضبوط گڑ ہے اور رہے گا ۔وہ کالج کانونی سیدو شریف میں شمولیتی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔فضل حکیم خان نے کہا کہ ہم نے ذاتی مفادات، رشوت اور کمیشن سے بالاتر ہوکر عوامی فلاحی ترقیاتی منصوبے مکمل کئے اور ریکارڈ قانون سازی کی۔ جس کے ثمرات سے عوام مستقبل میں مستفید ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ ائندہ عام انتخابات میں اگر کئی پارٹیاں بھی مل جائیں۔ تو پی ٹی ائی کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔ کیونکہ یہ سب ازمائے ہوئے موروثی سیاستدان ہیں جبکہ عمران خان کا وژن عوام میں مقبولیت حاصل کرچکا ہے۔ لہذا کارکنوں کا فرض ہے کہ وہ متحد ہوکر عمران خان کا پیغام گھر گھر پہنچائیں ۔ انہوں نے کہا کہ عوام ہماری کمزوریوں ، کوتاہیوں اور اداروں میں ہونے والے بے قاعدگیوں کی کھل کر نشاندہی کریں ہم اس کا خیر مقدم کریں گے ۔