شیرگڑھ‘ نوجوان نے فائرنگ کر کے زندگی کا خاتمہ کر دیا
شیرگڑھ(نامہ نگار)لوند خوڑ محلہ ماموتی کے 35سالہ رہائشی پبلک ہیلتھ کے ملازم نے نامعلوم وجو ہات کی بناء پر فائرنگ کرکے اپنی زندگی کا چراغ گل کردیا تفصیلات کے مطابق لوند خوڑ محلہ ماموتی کے رہائشی 35سالہ سرتاج خان ولد رحیم داد خان پبلک ہیلتھ کے ملازم نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر ہفتہ کے سہ پہر اپنے گھر میں پستول سے اپنے اپ پر فائرنگ کرکے اپنی زندگی کا چراغ گل کردیا جنہیں فوری طور پر لوند خوڑ ہسپتال پہنچایا گیا مگر وہ ہسپتال پہنچنے سے پہلے راستے میں دم توڑ چکا تھا ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثاء کے حوالہ کردیا جنہیں بعد از نماز جنازہ مقامی قبرستان میں سینکڑو اشکباروں کے سامنے سپرد خاک کیا گیا