دیکھنا ہے سینیٹ کی خریدوفروخت میں عمران خان حصہ دار تو نہیں : خواجہ آصف
سیالکوٹ( مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر خارجہ خواجہ آصف کا کہنا ہے اس بات کو بھی دیکھنا چاہیے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے دوران ہونے والی خرید و فروخت میں عمران خان حصہ دار تو نہیں۔جیو نیوز سے خصوصی بات کرتے ہوئے خواجہ ااصف نے کہا تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کے درمیان اتحاد سے عمران خان کا مالی فائدہ اٹھانا حیرانی کی بات نہیں ہے۔ وزیراعظم نے کہا تھا چیئرمین سینیٹ ممبران کی خرید و فر وخت سے بنے اور پی ٹی آئی ممبران کی پریس کانفرنس سے وزیراعظم کی بات کی تصدیق ہوگئی ہے۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا تحریک انصاف کے ارکان بکے ہیں اور انہوں نے پیسے بھی وصول کیے تاہم اب یہ دیکھنا ہے اس خریدو فروخت میں عمران خان حصہ دار تو نہیں ہیں۔
خواجہ آصف