کراچی کے ساتھ ظلم و زیادتی کے اسباب ڈھونڈنے کی ضرورت ہے، سعید غنی

کراچی کے ساتھ ظلم و زیادتی کے اسباب ڈھونڈنے کی ضرورت ہے، سعید غنی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر ) پیپلزپارٹی کراچی کے سیکریٹری جنرل اورصوبائی وزیرسعید غنی نے کہاہے کہ کراچی میں ترقی اور روزگار کی صلاحیت دیگر شہروں سے زیادہ تھی شہر کے ساتھ ظلم و زیادتی کے اسباب ڈھونڈنے کی ضرورت ہے،ایم کیوایم نے شہریوں کے اعتماد کو مجروح کیا ہے وہ گلبرگ میں پیپلزپارٹی ضلع وسطی کے تحت دیے گئے استقبالیہ سے خطاب کررہے تھے اس موقع پر ضلع وسطی سے ایم کیوایم ،پی ایس پی سمیت دیگر جماعتوں کے کارکنان نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان بھی کیا۔ استبقالیہ سے پیپلزپارٹی ضلع وسطی کے رہنماں ظفرصدیقی ایڈوکیٹ ، فاروق میمن دیگرنے بھی خطاب کیا۔صوبائی وزیرسعید غنی نے کہاکہ ضلع وسطی کو عام طورپر ایم کیوایم کا گڑھ سمجھا جاتا ہے مگر ایم کیوایم نے شہریوں کے اعتماد کو مجروح کیاانہوں نے کہاکہ کراچی میں ترقی اور روزگار کی صلاحیت اسلام آباد لاہوراوردیگر شہروں سے زیادہ تھی مگرتیس برس کے دوران ترقی کی بجائے کراچی کے پیچھے رہ جانے کی وجوہات کیا تھیں ان کا جائزہ لینا ہوگا جبکہ شہر کے ساتھ ظلم و زیادتی کے اسباب بھی ڈھونڈنا ہونگے ۔ سعید غنی نے کہاکہ ملک کے دیگر شہروں سے لوگ کراچی گھومنے آتے تھے ملک کے دیگر شہروں میں فرق صرف ایم کیوایم تھی ،ہمیں اس راستے پر نہیں چلنا جس پر 30 سال سے چلے آرہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ کراچی میں خوف کو اب دوبارہ سرنہیں اٹھانے دینا ہیکراچی کے لوگوں کو وفاق سے جوڑنا ہے تیس برس میں بربادی کے سوا کچھ نہیں ملاہے۔ انہوں نے کہاکہ ووٹ مانگنے کے ہمارے پاس وہ طریقے نہیں جو ایم کیوایم کے پاس تھے،پیپلزپارٹی کسی کی بوری نہیں بنائے گی ،پیپلزپارٹی خون بہانے والوں سے یہاں کے لوگوں کی جان چھڑانا چاہتی ہے ،پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر جیت کر کراچی کا حق مانگیں گے ،مجھ پر سب سے زیادہ حق کراچی کے لوگوں کا ہے،کراچی کے لئے صرف ایک سعید غنی نہ ہوں بلکہ ایسے چالیس لوگ اسمبلی میں ہوں انہوں نے کہاکہ اب عوام ایم کیوایم کا ہاتھ چھوڑ کر پیلزپارٹی کا ہاتھ تھام لیں اورآئندہ انتخابات میں تیس سالہ خونی سیاست کودفن کردیں۔