کراچی ، ٹریفک حادثات میں 4 جاں بحق ،2 نے خود کشی کرلی
کراچی (کرائم رپورٹر ) کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے،2 افراد نے خود کشی کرلی ، تفصیلات کے مطابق سپرہائی وے بحریہ ٹاون کے قریب تیز رفتاری کے باعث کار الٹ گئی جس کے نتیجے میں کار میں سوار تین افراد شدید زخمی ہوگئے ،جنہیں قریبی اسپتال پہنچایا جہاں 35 سالہ عبدالحفیظ نے دم توڑ دیا جبکہ زخمی ہونے والوں کی شناخت 35 سالہ اشتیاق اور 35 سالہ اویس کے نام سے ہوئی ہے، ملیرکورٹ سے متصل سڑک پر نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 20 سالہ فرمان جاں بحق ہوگیا ، کارساز پر نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار 30 سالہ عبدالحمید جاں بحق ہوگیا ، ہجرت کالونی کے قریب ٹرین کی زد میں آکر 55 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا ، پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی کے پاس سے شناخت کی کوئی چیز نہیں ملی لاش شناخت کیلئے سرد خانے میں رکھوادی ہے۔علاوہ ازیں لیاری نیا آباد ماما ہوٹل کے قریب گھر میں رہائش پذیر 35 سالہ چنکی دختر کشور نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی، متوفیہ غیر شادی شدہ تھی اور اسکا ذہنی توازن درست نہیں تھا، سائٹ اے تھانے کی حدود میٹروویل نمبر 2 کچی آبادی میں رہائش پذیر 42 سالہ ملک سرفراز ولد ملک جمیل نے گھریلو پریشانی سے تنگ آکر گلے میں رسی کی مدد سے پھندا ڈال کر خودکشی کرلی،متوفی نے دو شادیاں کی ہوئی تھیں اور اسکے پہلی بیوی سے 8 بچے تھے، کچھ دن پہلے ہی اسکی دوسری بیوی ناراض ہوکر میکے چلی گئی تھی، متوفی کافی عرصے سے بے روز گار تھا ۔