پاکستان میں تیلی کام انڈسٹری کا مستقل تبناک ہے : سید مظفر
پشاور (سٹاف رپورٹر)خیبرپختونخوا کے وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ ٹیلی کام انڈسٹری نے مواصلات کے شعبے میں ایسی جدت لائی ہے کہ اس کی بدولت پوری دنیا نے ایک عالمیگر گاؤں یعنی گلوبل ویلج کی حیثیت اختیار کی ہے ۔ ٹیلی کام انڈسٹری نے اپنی انٹرنٹ سروس کی سہولیت کے ذریعے پوری دنیا میں ایک مواصلاتی انقلاب برپا کیا ہے اور خصوصی طور پر تحقیقی اور علمی معلومات کے سلسلے میں اس سہولت نے نمایاں آسانی لائی ہے پاکستان میں ٹیلی کام انڈسٹری کی مستقبل تابناک ہے اور خصوصی طور پر خیبر پختونخوا موبائل سروس کا استعمال بہت زیادہ ہے ۔ صوبائی حکومت نے صوبے میں سرمایہ کاری کے لئے ایک پائیدار اور پرکشش ماحول فراہم کیا ہے اور اس سلسلے میں ٹیلی کام انڈسٹری سے وابستہ کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز پشاور میں مختلف ٹیلی کام کمپنیوں جاز ، یوفون اور ٹیلی نار کے اعلیٰ حکام کے ساتھ منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں سیکرٹری خزانہ شکیل قادر خان کے علاوہ خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی اور محکمہ خزانہ کے دیگر افسران نے بھی شرکت کی ۔ اجلاس میں ٹیلی کام کمپنیوں کے نمائندوں نے صوبائی وزیر سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا اور خصوصی طور پر صوبے میں ٹیلی کام کمپنیوں کی اپریشنل امور اور کارکردگی سمیت مستقبل کے لئے اپنی سروسز کو مزید فعال بنانے کے لئے مجوزہ پلان سے صوبائی وزیر کو آگاہ کیا ۔ انہوں نے ٹیلی کام صنعت کو مزید وسعت اور اپریشنز کو بہتر بنانے کی غرض سے صوبائی وزیر کو کچھ گزارشات بھی پیش کئے ۔ اجلاس میں صوبائی وزیر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ٹیلی کام سیکٹر نے اپنی انٹرنٹ سروس کے ذریعے عوام اور حکومت کا باہمی رابطہ کاری آسان بنا دیا ہے اور اس ضمن میں ای گورنس اور شہریوں کو معلومات کی رسائی میں کافی مثبت تبدیلی آئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ موبائل کمپنیوں ے اپنی انٹرنٹ سروس کے ذریعے روایتی انٹرنٹ کی ضرورت کو یکسر ختم کیا ہے اور اب شہری موبائل ہی کے ذریعے ایک دوسرے کے ساتھ سماجی رابطوں کی مختلف ویب سائٹس پر مربوط ہو چکے ہیں ۔ انہو ں نے کہا کہ حکومت ٹیلی کام انڈسٹری کی حوصلہ افزائی کرے گی اور صوبے میں انہیں سازگار ماحول فراہم کیا جائے گا تاہم وہ بھی عوام کو بہترین سروسز فراہم کرنے میں اپنا مثبت کردار ادا کریں ۔