حق و باطل کی جنگ میں وکلاء برادری نے ہمیشہ حق کا ساتھ دیا ہے : حیدر ہوتی

حق و باطل کی جنگ میں وکلاء برادری نے ہمیشہ حق کا ساتھ دیا ہے : حیدر ہوتی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور ( پ ر ) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر امیر حیدر خان ہوتی اور جنرل سیکرٹری سردار حسین بابک نے پشاور بار کے انتخابات میں ملگری وکیلان کی کامیابی پر انہیں مبارکباد دی ہے ، اپنے تہنیتی بیان میں پارٹی رہنماؤں نے نو منتخب صدر وکیل زمان خٹک کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نو منتخب کابینہ غیر جانبدارانہ وکالت پر یقین رکھتے ہوئے ماضی کی طرح مستقبل میں بھی ملک میں قیام امن کے اپنے مقاصد کو جاری رکھے گی، پارٹی رہنماؤں نے کہا کہ غیر جانبدارانہ وکالت قوم کی صحیح ترجمانی کرتی ہے اور حق و باطل کی جنگ میں وکلاء برادری نے ہمیشہ حق کا ساتھ دیا ہے اور ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی،انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی نے ہر فورم پر وکلاء برادری کے جائز حقوق دلانے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور مستقبل میں بھی پارٹی اس مشن پر کاربند رہے گی۔انہوں نے کہا کہ ان کی کا میا بی وکلاء برادری کی کا میا بی کی ضمانت ہے ، پارٹی رہنماؤں نے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ ہر فورم پر انسانی حقوق اور انصاف کی فراہمی کی اپنی جدوجہد جا ری رکھیں گے اور اپنے پلیٹ فارم سے جمہوری اقدار اورانسانی حقوق کے تحفظ کے لئے اپنی کوششیں جا ری رکھیں گے ۔
پشاور ( سٹاف رپورٹر ) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر امیر حیدر خان ہوتی نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ جب تک اے این پی میدان میں ہے اٹھارویں ترمیم واپس نہیں ہو سکتی اور اپنے حاصل کردہ حقوق کا دفاع ہر صورت یقینی بنائیں گے، ان خیالات کا انہوں نے کوہاٹ میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے دور میں صوبے کے حقوق حاصل کئے لیکن اب انہیں واپس چھیننے کی کوشش کی جا رہی ہے جو کسی صورت قابل قبول نہیں ، انہوں نے کہا کہ ہم اٹھارویں ترمیم کی حفاظت کریں گے اور وفاق کے پاس رہ جانے والے باقی حقوق بھی صوبے کو دلائیں گے۔امیر حیدر خان ہوتی نے کہا کہ ملک میں پختونوں کی تقسیم کسی صورت ملکی مفاد میں نہیں دوبارہ اقتدار میں آ کر پختونوں کے اتآد و اتفاق اور یک جہتی اولیں ترجیح ہو گی، انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے بھی صوبے کے ساتھ امتیازی سلوک کیا لاہور سے ملتان اور کراچی تک موٹر ویز بن سکتی ہیں تو ہمارے صوبے میں پشاور سے ڈی آئی خان تک موٹر وے کیوں تعمیر نہیں ہو سکتی ، انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کوئلے سے مہنگی بجلی پیدا کی جا رہی ہے جس کا سارا بوجھ غریب عوام پر پڑ رہا ہے لیکن خیبر پختونخوا میں موجود سستی بجلی پیدا کرنے کے ذرائع استعمال نہیں کئے جا رہے، صوبے کی مجموعی صورتحال کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ تبدیلی کا پول کھل گیا ہے خزانہ کالی ہو چکا ہے اور صوبہ مالی بد انتظامی کا شکار ہے ،انہوں نے کہا کہ ملتان میٹرو میں کرپشن کا واویلا کرنے والے بتائیں پشاور کو کھنڈرات میں تبدیل کر دیا گیا ہے تاہم میٹرو کا کہیں نام و نشان تک نہیں شہری عذاب میں مبتلا ہیں لیکن حکمران اپنی کمیشن اور کرپشن کے چکر میں پڑے ہیں،انہوں نے کہا کہ صوبے کی تاریخ میں کسی حکومت نے اتنا بڑا کچکول نہیں گھمایا جتنا موجودہ حکومت نے گھمایا ہے اور صوبے کو مالیاتی اداروں کے پاس گروی رکھ کر اتنا قرضہ لیا ہے جو آنے والی کو حکومت کو چکانے کیلئے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا،امیر حیدر ہوتی نے کہا کہ سینیٹ میں پی ٹی آئی کے ممبران بک گئے اور کپتان نے خود قوم کے سامنے اس کا اعتراف کیا لیکن دولت کی چمک کیلئے جسے بیماری کا نام دیتے رہے اسی زرداری کی گود میں جا بیٹھے ، انہوں نے کہا کہ دوسری جماعتوں پر کرپشن کے الزامات لگانے سے پہلے عمران خان اپنی جماعت میں موجود کرپشن ختم کریں ،عبیداللہ مایار کے بعد پی ٹی آئی کے چار مزید ممبران نے تبدیلی کو بے نقاب کر دیا ہے عوام کے ہوش کے ناخن لیں اور اپنے ساتھ دھوکہ کرنے والوں کو پہچانیں ، انہوں نے کہا کہ پختونوں سے ووٹ لے کر صوبے کے تمام وسائل پنجاب کے ووٹ بنک کیلئے لٹائے جا رہے ہیں پختون آپس میں اتحاد کا مظاہرہ کریں تو ان کے اور صوبے کے حقوق کا تحفظ اے این پی یقینی بنا سکتی ہے ،صوبائی صدر نے کہا کہ آئندہ عام انتخبات میں کامیابی کے بعد اے این پی ترقی کی سفر عوام کے تعاون سے شروع کرے گی، اور موجودہ حکومت کی طرح گدھوں کی تجارت کی بجائے نوجوانوں کو سود سے پاک قرضے فراہم کریں گے تاکہ وہ اپنے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے اپنے پاؤں پر کھڑے ہو سکیں ، انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو ٹیکنیکل تعلیم کیلئے مواقع بھی فراہم کریں گے ، انہوں نے کہا کہ اے این پی کے پانچ سالہ دور کی تاریخ گواہ ہے کہ ہم نے صوبے میں تمام شعبوں میں انقلابی اقدامات کئے اور تعلیم و صحت کو اولیں ترجیح دی، انہوں نے کہا کہ بجلی کے منصوبے شروع کر کے 2ہزار میگاواٹ بجلی مزید پیدا کریں گے اور صوبے کیلئے منافع حاصل کریں گے