گلبرگ میں 150 خواتین کی سائیکلنگ، حفاظت پر پولیس کی بھاری نفری تعینات

گلبرگ میں 150 خواتین کی سائیکلنگ، حفاظت پر پولیس کی بھاری نفری تعینات
گلبرگ میں 150 خواتین کی سائیکلنگ، حفاظت پر پولیس کی بھاری نفری تعینات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک)گلبرگ کے علاقہ میں ڈیڑھ سو کے قریب خواتین کے گروپ نے سائیکلنگ کی۔ ان خواتین نے میرا جسم میری مرضی کے علاوہ ہمارا معاشرہ ہماری سڑکیں، عورت راج آکے رہے گا، آؤ ہم یہ کر سکتے ہیں سمیت دیگر تحریروں پر مبنی پلے کارڈز آویزاں کر رکھے تھے۔ 

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

خواتین نے رک کر دیکھنے والے شہریوں کو کھری کھری سنانے کے علاوہ موبائل فوٹیج بنانے کی کوشش کرنے والے دو لڑکوں کی پٹائی بھی کی، زیادہ ترسائیکلیں نئی تھیں، یہ خواتین کافی دیر لبرٹی چوک میں کھڑی رہیں۔

ان خواتین کی حفاظت کے لئے پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات تھی۔ذرائع کے مطابق اس سائیکل ریلی کا اہتمام ’گرلز ایٹ ڈھاباز‘ کی طرف سے کیاگیا تھا۔