فیکٹری بس کی موٹر سائیکل کو ٹکر‘ نئی نویلی دلہن جاں بحق‘ دولہا زخمی

فیکٹری بس کی موٹر سائیکل کو ٹکر‘ نئی نویلی دلہن جاں بحق‘ دولہا زخمی
 فیکٹری بس کی موٹر سائیکل کو ٹکر‘ نئی نویلی دلہن جاں بحق‘ دولہا زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

حافظ آباد (ویب ڈیسک) لاہور روڈ پر نجی فیکٹری کی بس کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں نئی نویلی دلہن جاں بحق اور دولہا زخمی ہوگیا جبکہ ڈرائیور بس چھوڑ کر موقع سے فرارہونے میں کامیاب ہوگیا۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

 تفصیل کے مطابق چنیوٹ کے رہائشی نیئرکی  شادی چند روز قبل مسمات نبہیہ بی بی ساکن ہوسیکی سے ہوئی تھی، صبح وہ اپنی نئی نویلی دلہن کو میکے سے واپس چنیوٹ لے کر جا رہا تھا، جب وہ لاہور روڈ پر ٹھٹھہ خیر مٹمل کے قریب پہنچا تو نجی فیکٹری کی بس نے پیچھے سے ٹکر مار دی، جس کے نتیجہ میں دونوں میاں بیوی شدید زخمی ہو گئے جن کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال لایا گیا، جہاں پر نبہیہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی جبکہ عباس شدید زخمی حالت میں چنیوٹ ریفر کر دیا گیا۔

دوسری طرف بس ڈرائیور فرار ہو گیا، تھانہ صدر پولیس پنڈی بھٹیاں نے نامعلوم ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔