فیصل آباد، کالاباغ میں لوہا اور معدنی ذخائر کی تلا ش کا منصوبہ
سرگودھا(صباح نیوز)حکومت پنجاب نے ترکی کی معاونت سے سرگودھا، چنیوٹ ، فیصل آباد اور کالاباغ میں لوہے اور دیگر معدنی ذخائر کی تلاش کیلئے خصوصی منصوبے کا آغاز کر دیا۔
یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
اس حوالے سے پاکستانی اور ترک ماہرین کی اعلیٰ سطح کی ٹیم جائزہ لے کر مقامات کا تعین کریگی ، ان علاقوں میں وسیع پیمانے پر لوہے کے علاوہ دیگر قیمتی دھاتوں کی موجودگی کے شواہد ملے ہیں۔
محکمہ معدنیات کے ماہرین کی ابتدائی معلومات کے بعد ذخائر کو نکالنے کیلئے عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں،ماہرین کی ٹیم جلد دورہ کرکے مختلف مقامات کا جائزہ لے گی۔
جنرل منیجر آپریشن ٹیکنیکل پنجاب منرلز ڈیپارٹمنٹ اشفاق جاوید کی جانب سے ان اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ ٹیم کی آمد کے حوالے سے اقدامات اٹھا کر جلدرپورٹ ارسال کی جائے۔