عمران خان کے ممبر سازی مہم میں پہنچنے کے انتظار میں خاتون بے ہوش
لاہور (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کی دو روزہ ممبر سازی مہم کے دوسرے روز دبئی چوک میں عمران خان کے انتظار میں خاتون بے ہوش ہو گئی بتایا گیا ہے کہ خاتون ممبر سازی کیمپ میں عمران خان کے پہنچنے کے انتظار میں بیٹھی ہوئی تھی گرمی کی شدت کے باعث خاتون بے ہوش ہوئی خاتون کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔