دس سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش، ملزم کی تلاش شروع
قصور (ویب ڈیسک) محنت مزدوری کرکے گھر والوں کا پیٹ پالنے والے معصوم دس سالہ بچے کو درندگی کا نشانہ بنانے کی کوشش کرنے والے شیطان صفت ملزم کی تلاش شروع کردی گئی۔
الہ آباد کے رہائشی شوکت علی نے پولیس کو دی گئی تحریری درخواست میں بتایا کہ اس کا دس سالہ بیٹا عبدالوحید احمد فوڈ کارنر پر مزدوری کرتا ہے، وقوعہ کے روز چونیاں روڈ پر اسے فوڈ کارنر کے مالک نے ایک ورکشاپ سےآرڈر لینے کے لئے بھیجا تو ورکشاپ میں موجود حسیب احمد نامی شخص اسے زبردستی ورکشاپ کی اوپر والی منزل پر لے گیا اور اس کے کپڑے اتار کر زیادتی کی کوشش کرنے لگا تاہم بچے کی چیخ و پکار سن کر علاقہ کے لوگ وہاں پہنچ گئے جس پر ملزم فرار ہوگیا۔
پولیس نے تحریری درخواست کے بعد ضابطے کی کارروائی شروع کردی ہے جبکہ مذورہ بچے کے والد کا کہنا ہے کہ اس کے خاندان کو مسلسل دھمکیاں دی جارہی ہیں کہ وہ مقدمہ کی پیروی نہ کریں ورنہ ان کے خاندان کو علاقہ بدر کردیا جائے گا، عبدالوحید کے باپ نے پنجاب حکومت سے انصاف اور تحفظ کی اپیل کی ہے۔