پی ٹی آئی کی خاتون رکن اسمبلی کے بیٹے کی مسلم لیگ ن میں شمولیت

پی ٹی آئی کی خاتون رکن اسمبلی کے بیٹے کی مسلم لیگ ن میں شمولیت

سوات (ویب ڈیسک) والئی سوات کے پوتے اور تحریک انصاف کی خاتون ایم این اے مسرت احمد زیب کے بیٹے شہزادہ میاں گل عمر فارق نے جلسہ میں ن لیگ میں شمولیت کا آغاز کیا۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

روزنامہ جنگ کے مطابق نواز شریف کی تقریر کے اختتام پر جب انہوں نے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا تو نواز شریف نے ان سے پوچھا کہ میاں گل اورنگزیب مرحوم آپ کے کیا تھے؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ میرے تایا تھے۔ اس کے بعد نواز شریف نے کہا کہ وہ ہمارے بزرگ اور پارٹی کا سرمایہ تھے۔

مزید : علاقائی /خیبرپختون خواہ /سوات