نوجوان نے خاتون کو قتل کرکے نعش کو آگ لگادی
فیصل آباد (ویب ڈیسک) ٹھیکریوالہ کے علاقہ میں خریدی گائے واپس نہ کرنے پر نوجوان نے آنکھوں میں مرچیں ڈال کر خاتون کو بے دردی سے قتل کر ڈالا اور نعش کو آگ لگادی۔
یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
روزنامہ خبریں کے مطابق چک نمبر 214 ر ب محلہ گلشن کالونی کی رہائشی 45 سالہ رضیہ نے چنچل والا کے عبدالرحمن سے گائے خریدی تھی جسے واپس لینے کیلئے عبدالرحمن کا 16 سالہ بیٹا خاتون کے گھر چلا گیا اور خاتون سے گائے واپس کرنے کا تقاضا کیا۔
گائے واپس نہ کرنے پر نوجوان ابوبکر نے رضیہ کی آنکھوں میں مرچیں ڈالیں او راس کو کلہاڑیوں کے پے درپے وار کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا اور نعش کو آگ لگاکر فرار ہوگیا۔
پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔