اربوں کے لائن لاسز عوام نے دینے ہیں، مفتاح اسماعیل نے اشارہ دے دیا
اسلام آباد (ویب ڈیسک) مشیر خزانہ نے لائن لاسز کی مد میں اربوں روپے کے لائن لاسز عوام کی جیب سے نکالنے کا عندیہ دے دیا۔
روزنامہ خبریں کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ملکی معیشت کے حوالے سے سب اچھا قرار دیتے ہوئے کہا کہ کوئی خطرے والی بات نہیں، ملکی معیشت کے انچارج وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ ممکن ہے کہ ٹیکس میں کمی سے اس کی وصولیوں میں اضافہ ہوگا، اسی ہفتے عوام کو ٹیکس میں کمی کی خوش آئند خبر دیں گے۔ جمعہ کے روز آئی پی پیز، نیوکلیئر پاور پلانٹس، واپڈا اور سوئی سدرن گیس کمپنیز کو 53 ارب روپے سرکلر کی مد میں دئیے ہیں۔