تحریک انصاف میں اس مرتبہ ٹکٹوں کی تقسیم کون کرے گا؟عمران خان نے بڑا اعلان کردیا

تحریک انصاف میں اس مرتبہ ٹکٹوں کی تقسیم کون کرے گا؟عمران خان نے بڑا اعلان ...
تحریک انصاف میں اس مرتبہ ٹکٹوں کی تقسیم کون کرے گا؟عمران خان نے بڑا اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے آئندہ انتخابات میں پی ٹی آئی کے امیدواروں کے چناﺅ کا طریقہ کار وضع کرنے کے لیے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس آج طلب کرلیا اور کہاہے کہ  الیکشن ٹکٹوں کے فیصلے پارلیمانی بورڈ کے ذریعے خود کروں گا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے عام انتخابات کیلئے کمر کس لی اور بنی گالہ میں آج طلب کیے گئے پارلیمانی بورڈ اجلاس کی صدارت عمران خان کریں گے ۔ اجلاس میں امیدواروں کے انتخاب کا طریقہ کار وضع کرنے کے علاوہ عام الیکشن سے متعلق اہم امورپرغور کیا جائے گا،تحریک انصاف نے فاٹا سمیت چاروں صوبوں کے پارلیمانی بورڈز تشکیل دے دیے ہیں جو ممکنہ امیدواروں کو ٹکٹ جاری کریں گے۔سینئررہنما شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین اوراسد عمربورڈز کے مستقل ممبرزہیں۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ پارلیمانی بورڈ کا پہلا اجلاس 25 مارچ کو ہونا تھاتاہم جہانگیر ترین کی پاکستان میں عدم موجودگی کے باعث اجلاس نہ ہوسکا۔

دوسری طرف عمران خان نے اپنے بیان میں کہا ہےکہ الیکشن ٹکٹوں کے فیصلے پارلیمانی بورڈ کے ذریعے خود کروں گا اور اس مرتبہ پارٹی کاکوئی ٹکٹ فروخت نہیں کرسکےگا۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ کوئی خاص کوٹہ نہیں ہوگا، مضبوط امیدواروں کو میدان میں اتار جائے گا، پی ٹی آئی سب سے زیادہ انتخابی حلقوں میں امیدوار کھڑے کرے گی۔

اس سے قبل خبررساں ایجنسی ” سی پی پی“ نے بتایاتھا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ پارٹی ٹکٹ کے حوالے سے ویٹو کا حق میں اپنے پاس رکھوں گا ، جب تک کسی امیدوار سے مطمئن نہیں ہوں گا ، کسی کو ٹکٹ جاری نہیں کیا جائیگا،2013 کے الیکشن میں مجھے وقت نہیں ملا، اس مرتبہ یہ ہو گا کہ جب تک میں مطمئن نہیں ہوں گا، تب تک کسی امیدوار کو ٹکٹ نہیں دیا جائے گا۔پچھلی مرتبہ ہمیں پتہ چلا کہ کچھ لوگوں نے ٹکٹ حاصل کرنے کے لیے پیسے دیئے، لیکن اس مرتبہ آخری ویٹومیرے پاس ہو گی، بد قسمتی سے کچھ لوگ خود غرض ہو جاتے ہیں، اور کہتے ہیں کہ ہماری فیکٹری ہے ، ہمیں ضرورت نہیں ہے یا پھر وہ بزدل ہو جاتے ہیں اور مافیا کا مقابلہ نہیں کرتے۔

مزید :

قومی -سیاست -