قصور ویڈیو سکینڈل:انسداد دہشتگردی عدالت کا 3 ملزمان کو بری کرنے کا حکم

قصور ویڈیو سکینڈل:انسداد دہشتگردی عدالت کا 3 ملزمان کو بری کرنے کا حکم
قصور ویڈیو سکینڈل:انسداد دہشتگردی عدالت کا 3 ملزمان کو بری کرنے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد دہشتگردی عدالت نے قصور وڈیو سکینڈل کے ایک اور کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے 3 ملزمان کو بری کرنے کا حکم دے دیا ۔رہائی پانے والے ملزموں میں حسیم عامر، فیضان مجید اور نسیم شہزاد شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت نمبر4 میں قصور ویڈیو سکینڈل کی سماعت ہوئی، اے ٹی سی کے جج چودھری الیاس نے سماعت کی۔
عدالت نے مقدمہ نمبر 257 کے 3 ملزموں کو جرم ثابت نہ ہونے پر بری کرنے کا حکم دے دیا۔
واضح رہے کہ تینوں ملزمان پرارسلان اصغرکےساتھ زیادتی کی وڈیوزبنانےکا الزام تھا،نامزد ملزمان کےخلاف تھانا گنڈا سنگھ والاقصور میں مقدمہ درج ہے،قصوروڈیوسکینڈل میں اب تک28مقدمات کے فیصلے سنائے جاچکے ہیں۔