کرینہ کپور کی تازہ تصویر سامنے آگئی، چند دن میں کتنا وزن کم کرلیا ؟ دیکھ کر آپ کو اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آئے گا
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور خان کی فٹنس ٹرینر نمرتا پروہت کا کہنا ہے کہ بیبو نے اپنے بیٹے تیمور کی پیدائش کے بعد سے اب تک 16 کلوگرام تک وزن کم کرلیا ہے۔ دوسری جانب کرینہ کپور کی ایک تصویر کی بھی سوشل میڈیا پر دھوم مچی ہوئی ہے جس میں انہیں جم میں ٹریننگ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
بالی ووڈ کی بیبو اپنے بیٹے کی پیدائش کے بعد سے لگاتار ورک آﺅٹ کر رہی ہیں اور اپنی فٹنس کے حوالے سے کسی قسم کا سمجھوتہ کرنے کو تیار نہیں ہیں ، یہی وجہ ہے کہ وہ نہ صرف اپنا وزن اچھا خاصا کم کرچکی ہیں بلکہ مداحوں کیلئے بھی تحریک کا باعث بن رہی ہیں۔
کرینہ کپور کے بیٹے تیمور نے بھی فلم میں ڈیبیو کی تیاری پکڑ لی، کس فلم میں کام کرنے جا رہا ہے؟ جان کر آپ کو بھی اس بچے پر پیار آجائے گا
ایک انٹرویو کے دوران کرینہ کپور کی فٹنس کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرینر نمرتا پروہت کا کہنا تھا کہ جب تیمور کی پیدائش ہوئی تو اس کے 45 روز بعد کرینہ ان کے پاس آئیں اور کہا کہ انہیں ایسا لچکدارجسم چاہیے جو بیٹے کی پیدائش سے پہلے بھی نہیں تھا۔ نمرتا پروہت نے کہا کہ اس کے بعد سے کرینہ باقاعدگی کے ساتھ جم اور یوگا کرتی ہیں جس کے باعث ان کا وزن 16 کلوگرام کم ہوچکا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ برس ایک کتاب کی تقریب رونمائی کے دوران کرینہ کپور نے کہا تھا کہ وہ زیرو سائز حاصل کرنے کیلئے جم نہیں جاتیں بلکہ صحتمند رہنے کیلئے ورزش کرتی ہیں۔’ تیمور کی پیدائش کے بعد جب میں نے جم جانا شروع کیا تو لوگوں نے بہت تنقید کی کہ میں کیوں اپنے شیر خوار بیٹے کو چھوڑ کر جاتی ہوں، لیکن میں ان کی پرواہ نہیں کرتی کیونکہ مجھے مثبت سوچنا ہے، جم کے وقت بھی تیمور کا خیال رکھا جاتا ہے اور وہ خوش رہتا ہے‘۔