’’ میں ممبئی آئی تو جیب میں صرف 500 روپے تھے اور ہر وقت یہی فکر رہتی تھی کہ اپنی ۔ ۔ ۔ ‘‘ اداکارہ دیشا پٹانی نے اپنے ماضی کی وہ بات بتادی جو کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا

’’ میں ممبئی آئی تو جیب میں صرف 500 روپے تھے اور ہر وقت یہی فکر رہتی تھی کہ ...
’’ میں ممبئی آئی تو جیب میں صرف 500 روپے تھے اور ہر وقت یہی فکر رہتی تھی کہ اپنی ۔ ۔ ۔ ‘‘ اداکارہ دیشا پٹانی نے اپنے ماضی کی وہ بات بتادی جو کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی کامیاب ترین فلم ’’باغی2‘‘کی مرکزی اداکارہ دیشا پٹانی نے اپنے گزرے ہوئے مشکل دور کی یادیں تازہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب وہ ممبئی آئی تھیں تو ان کے پاس محض 500 روپے تھے اور ہروقت یہی فکر ستاتی تھی کہ گھر کا کرایہ کیسے دوں گی ۔ 

تفصیل کے مطابق محض 3 دنوں میں 73 کروڑ سے زائد کمائی کرکے رواں سال کی سب سے کامیاب قرار دی جانے والی فلم’’باغی2‘‘کی خوبصورت اور باصلاحیت اداکارہ دیشا پٹانی نے حال ہی میں دئیے گئے انٹرویو میں فلمو ں میں انٹری سے قبل اپنے مشکل دور کی یادیں تازہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب وہ ممبئی آئیں تو ان کے پاس صرف 500 روپے تھے۔ دیشا نے کہا ان کا تعلق فلمی گھرانے سے نہیں ہے لہٰذا اس نگری میں جگہ بنانے کیلئے انہیں بہت محنت کرنی پڑی۔ دیشا نے کہامجھے اداکاری کرنا بے حد پسند ہے اور میں ابتدا میں اپنی پرفارمنس دکھانے کا صرف ایک موقع چاہتی تھی لیکن اس کے ساتھ میں بہت زیادہ ہوشیار بھی تھی۔ ابتدا میں مجھے بہت سارے فلمسازوں کی جانب سے رد کیاگیا ایسا کئی بار ہواکہ فلم کی شوٹنگ شروع ہوتی تھی اور بغیر وجہ بتائے مجھے اس فلم سے نکال دیا جاتا تھا لیکن اس چیز نے مجھے بہت کچھ سیکھایا اور مضبوط بنایا۔

دیشا نے مزید کہا شوبز میں قدم جمانے کیلئے میں اپنی پڑھائی ادھوری چھوڑ کر ممبئی آگئی یہاں میں کسی کو نہیں جانتی تھی میں جب ممبئی آئی تو میرے پاس پاس صرف 500 روپے تھے، اس دوران میں اکیلی رہتی تھی میرے پاس زیادہ پیسے نہیں ہوتے تھے ۔ ابتدا میں میرے پاس جب جاب نہیں تھی تو مجھے یہ فکر ستاتی رہتی تھی کہ میں اپنے گھر کا کرایہ کس طرح دوں گی۔ تاہم میں نے کبھی اپنے گھر والوں سے پیسوں کا تقاضہ نہیں کیا۔

مزید :

تفریح -