”جاوید آفریدی کو یہ اعزاز دیا جائے کیونکہ۔۔۔“ خیبرپختونخواہ حکومت نے پشاور زلمی کے مالک کیلئے بڑا اعلان کر دیا، ایسا کام ہو گیا کہ پاکستانی تو کیا ڈیرین سیمی بھی خوشی سے نہال ہو جائیں گے
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخواہ کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کا نام صدارتی ایوارڈ کیلئے تجویز کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جاوید آفریدی اور پشاور زلمی نے صوبہ خیبرپختونخواہ میں کرکٹ کے فروغ کیلئے خدمات قابل تحسین ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔”پاکستان جاﺅ اور سیریز کھیلو۔۔۔“ بھارت نے اپنی کرکٹ ٹیم پاکستان بھیجنے کا ”اعلان“ کر دیا، کس سٹیڈیم میں کتنے میچ کھیلے جائیں گے؟ پاکستانیوں کیلئے آج کی سب سے بڑی ”خوشخبری“ آ گئی
ذرائع کے مطابق پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے وزیراعلیٰ پرویز خٹک سے پشاور میں ملاقات کی جس دوران صوبے میں کرکٹ کے فروغ کے حوالے سے خصوصی گفتگو کی گئی۔ وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے پی ایس ایل تھری میں پشاور زلمی کی عمدہ کارکردگی پر جاوید آفریدی کو مبارکباد دی اور ان کا نام صدارتی ایوارڈ کیلئے تجویز کرنے کا اعلان کیا۔
پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ جاوید آفریدی اور پشاور زلمی نے خیبرپختونخواہ اور کرکٹ کیلئے جو خدمات سرانجام دی ہیں وہ قابل تحسین ہیں۔ پرویز خٹک نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا ”خیبرپختونخواہ اور صوبے میں کرکٹ کے فروغ کیلئے جاوید آفریدی کی خدمات پر ان کا نام صدارتی ایوارڈ کیلئے تجویز کر رہے ہیں ۔ اس کے علاوہ پشاور زلمی کے تمام غیر ملکی کھلاڑیوں کیلئے بھی صدارتی ایوارڈ کی تجویز دیتے ہیں۔“
Recommending Chairman Peshawar Zalmi @JAfridi10 for presidential award in recognition to his services for KP and promotion of cricket in the province. Also strongly recommending all foreign Zalmi players for the presidential award
— Pervez Khattak (@PervezKhattakCM) April 1, 2018
جاوید آفریدی نے اس اعلان پر وزیراعلیٰ پرویز خٹک کا شکریہ ادا کیا اور ٹوئٹر پر جاری پیغام میں لکھا ”الحمد اللہ! میں تہہ دل سے شکرگزار ہوں۔ میں نے ہمیشہ پاکستان اور صوبہ خیبرپختونخواہ کی بہتری میں اپنا کردار ادا کرنے کی خواہش کی اور اگر میرا عمل میرے خواب کے مطابق ہوا تو میرے لئے اس سے بہتر اور کچھ نہیں ہو سکتا۔“
Alhamdulillah! I am deeply overwhelmed and honoured. I have always desired to contribute towards the betterment of the province and my country. And if my actions have done justice to my vision, there is no better feeling. https://t.co/QcU8rkVdSR
— Javed Afridi (@JAfridi10) April 1, 2018