”کوئی بھی شہری پاکستانیوں کو نوکری نہ دے کیونکہ ۔۔۔“دبئی کی سیکیورٹی کے سربراہ نے پاکستان پر تاریخ کا شرمناک ترین حملہ کر دیا ،وہ بات کہہ دی کہ ہر پاکستانی کا خون کھول اٹھے گا

”کوئی بھی شہری پاکستانیوں کو نوکری نہ دے کیونکہ ۔۔۔“دبئی کی سیکیورٹی کے ...
”کوئی بھی شہری پاکستانیوں کو نوکری نہ دے کیونکہ ۔۔۔“دبئی کی سیکیورٹی کے سربراہ نے پاکستان پر تاریخ کا شرمناک ترین حملہ کر دیا ،وہ بات کہہ دی کہ ہر پاکستانی کا خون کھول اٹھے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )دبئی کی جنرل سیکیورٹی کے سربراہ لیفٹینٹ جنرل دہی خلفان نے پاکستانیوں کے خلاف ٹویٹر پر انتہائی افسوسناک نسل پرستانہ بیان جاری کر دیاہے جس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی ہے ۔
یہ بیان پاکستانیوں کے خلاف ایسے وقت میں سامنے آیا جب دبئی پولیس کی جانب سے سمگلنگ میں ملوث ایک گروہ گرفتار کیا گیا جس میں پاکستانی بھی شامل تھے ، جس کو مدنظر رکھتے ہوئے انہوں نے تمام پاکستانیوں پر الزامات کی بارش کر دی ہے جسے اگر انتہائی غیر ذمہ دارنہ بیان کہا جائے تو غلط نہیں ہو گا ۔


یکم اپریل کو دہی خلفان نے ٹویٹر پر تین پاکستانیوں کی تصویر جاری کی جبکہ اس کے ساتھ انہوں نے قبضہ میں لی گئی منشیات کی بھی تصویر لگائی اور اس کے ساتھ انہوں نے انتہائی افسوسناک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”پاکستانیوں نے گلف سوسائٹی کیلئے منشیات کی سمگلنگ کے ذریعے خطرہ پیدا کر دیاہے جو کہ وہ ہمارے ملک میں لا رہے ہیں ، ہمیں مملکت میں داخلے کے قوانین سخت کرنے ہوں گے “۔”یہ اب ہمارا قومی فریضہ ہے کہ ہم پاکستانیوں کو نوکریاں نہ دیں “۔


خلفان کے ان کے علاوہ بھی کئی بیانات ایسے قابل مذمت بیانات جومود ہیں جوکہ انہوں نے قطر اور ترکی کے صدر طیب اردگان کے بارے میں دیئے ہیں ۔

مزید :

عرب دنیا -