گورنر مدینہ کا اعتکاف بیٹھنے والوں کے لیے مسجد نبوی کی چھت مختص کرنے کی منظوری

گورنر مدینہ کا اعتکاف بیٹھنے والوں کے لیے مسجد نبوی کی چھت مختص کرنے کی ...
گورنر مدینہ کا اعتکاف بیٹھنے والوں کے لیے مسجد نبوی کی چھت مختص کرنے کی منظوری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مدینہ منورہ(این این آئی)گورنرمدینہ منورہ اور حج کمیٹی کے نگران شہزادہ فیصل بن سلمان بن عبدالعزیز نے ماہ رمضان المبارک کے دوران اعتکاف میں بیٹھنے والوں کے لئے مسجد نبوی الشریف کی چھت مخصوص کرنے کی منظوری دے دی ۔
سعودی اخبار کے مطابق گورنر مدینہ منورہ نے مسجد نبوی الشریف کی زیریں منزل کو ماہ رمضان المبارک میں عام نمازیو ں کے مخصوص کرنے کا حکم دیا ہے ۔ امسال معتکفین کی تعداد 100000 کر دی گئی ہے ۔ گورنر مدینہ منورہ نے ماہ رمضان المبارک کے حوالے سے انتظامی کمیٹی سے رپورٹ لینے کے بعد ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ زائرین مسجد نبوی الشریف کو تمام سہولتیں مہیا کی جائیں تاکہ وہ آرام و اطمینا ن سے اپنا زیادہ سے زیادہ وقت عبادت میں گزار سکیں ۔ گورنر نے کمیٹی کو ہدایت کی کہ ماہ رمضا ن المبارک کے آخری عشرے میں معتکفین کی سہولت کا بھی خیال رکھا جائے ساتھ ہی اس بات کا بھی اہتمام کیا جائے کہ معتکفین کیلئے مسجد کی چھت مخصوص کی جائے تاکہ وہاں وہ اپنا سامان وغیرہ رکھ سکیں ۔ معتکفین کے ذاتی استعمال کی اشیاء سے مسجد نبوی الشریف میں آنے والے نمازیوں کو بعض اوقات دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ اعتکاف میں بیٹھنے والے اس امر کا بھی خیال رکھیں کہ وہ اپنا ذاتی سامان مخصو ص جگہ کے علاوہ کہیں اور نہ رکھیں ۔
کمیٹی کو یہ بھی کہا گیا کہ مسجد نبوی میں آنے والے راہداریوں میں نہ بیٹھیں اس لئے خصوصی انتظام کیا جائے تاکہ گزرنے والوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ گورنر مدینہ منورہ نے معتکفین کے امور کی نگرانی کیلئے خصوصی کمیٹی قائم کرنے کی بھی ہدایات جاری کی ۔ مذکورہ کمیٹی مسجد نبوی الشریف میں اعتکاف کرنے والوں کی جملہ تفصیلات رکھنے کے علاوہ ان سے مقررہ قواعد پر عمل بھی کروائے گی تاکہ عام نمازیوں کو مسجد نبوی الشریف آنے جانے میں سہولت ہو ۔

مزید :

عرب دنیا -