’فیس بک اکاﺅنٹ ڈیلیٹ کرنے کے 5 دن کے اندر انسان کے جسم میں یہ تبدیلی آتی ہے‘ سائنسدانوں کا ایسا انکشاف کہ جان کر آپ کا بھی دل کرے گا ابھی اپنا اکاﺅنٹ ڈیلیٹ کر دیں

’فیس بک اکاﺅنٹ ڈیلیٹ کرنے کے 5 دن کے اندر انسان کے جسم میں یہ تبدیلی آتی ہے‘ ...
’فیس بک اکاﺅنٹ ڈیلیٹ کرنے کے 5 دن کے اندر انسان کے جسم میں یہ تبدیلی آتی ہے‘ سائنسدانوں کا ایسا انکشاف کہ جان کر آپ کا بھی دل کرے گا ابھی اپنا اکاﺅنٹ ڈیلیٹ کر دیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) آج ہر نوجوان پرسوشل میڈیا، بالخصوص فیس بک کا ایسا جنون سوار ہے کہ ہمہ وقت اسی پر لگے ہوتے ہیں۔ تاہم اب سائنسدانوں نے جدید تحقیق میں فیس بک سے صرف 5دن دور رہنے کا ایسا حیران کن فائدہ بتا دیا ہے کہ ہر کسی کا دل کرے گا کہ وہ ابھی اپنا اکاﺅنٹ ڈیلیٹ کردے۔ ویب سائٹ inquisitr.com کے مطابق آسٹریلیا کی یونیورسٹی آف کوئنز لینڈ اور کیتھولک یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے اس مشترکہ تحقیق کے بعد بتایا ہے کہ ”فیس بک سے 5دن دور رہنے سے انسان کے جسم میں حیران کن تبدیلی آتی ہے اور اس میں ذہنی دباﺅ کئی گنا کم ہو جاتا ہے۔“

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
اس تحقیق میں سائنسدانوں نے ان 138نوجوانوں پر تجربات کیے جو باقاعدگی سے فیس بک استعمال کرتے تھے۔ ان کی جسمانی و ذہنی صحت کے ٹیسٹ کرنے کے بعد انہیں دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا اور ایک گروپ کے فیس بک استعمال کرنے پر پابندی لگادی گئی جبکہ دوسرے کو معمول کے مطابق فیس بک استعمال کرنے کو کہا گیا۔ پانچ دن بعد دوبارہ دونوں گروپوں کی ذہنی و جسمانی صحت کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں معلوم ہوا کہ جو گروپ ہنوز فیس بک استعمال کررہا تھا ان کے نتائج بالکل ویسے ہی تھے جبکہ دوسرا گروپ، جسے فیس بک استعمال کرنے سے منع کیا گیا تھا، ان میں ذہنی سکون پہلے کی نسبت کہیں زیادہ تھا، ذہنی پریشانی کئی گنا کم ہو گئی تھی اور ان کی جسمانی صحت بھی پہلے سے بہتر تھی۔اس کے علاوہ ان میں تنہائی کا احساس بھی بہت کم ہو گیا تھا اور وہ ان کا اپنی زندگی پر اطمینان پہلے سے کہیں زیادہ ہو چکا تھا۔
تحقیقاتی ٹیم کی سربراہ سٹیفنی ٹوبن کا کہنا تھا کہ ”جن لوگوں کے فیس بک استعمال کرنے پر پابندی لگائی گئی اس عرصے میں انہوں نے لوگوں سے روبرو رابطہ رکھا، وہ اپنے دوستوں سے سوشل میڈیا کی بجائے حقیقت میں ملے اور گپ شپ لگائی۔اس کے ان کی ذہنی و جسمانی صحت پر جو اثرات پڑے وہ ہمارے لیے بھی حیران کن تھے۔ اس سے ہم نے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ سوشل میڈیا اور آن لائن فرینڈز ایک بوجھ ہوتے ہیں جو انسانی دماغ پر انتہائی منفی اثرات مرتب کرتے ہیں، جس کے نتیجے میں ڈپریشن اور ذہنی تناﺅ جیسی بیماریاں انہیں گھیر لیتی ہیں۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -