بلوچستان سے تعلق رکھنے والے وزیرمملکت جام کمال نے کابینہ سے استعفی دے دیا

بلوچستان سے تعلق رکھنے والے وزیرمملکت جام کمال نے کابینہ سے استعفی دے دیا
بلوچستان سے تعلق رکھنے والے وزیرمملکت جام کمال نے کابینہ سے استعفی دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)بلوچستان سے تعلق رکھنے والے قومی اسمبلی کے رکن اوروزیر مملکت    جام کمال نے کابینہ نے استعفی دے دیا ہے ۔
نجی چینل ”دنیا نیوز“کے مطابق وفاقی کابینہ میں شامل رکن قومی اسمبلی جام کمال نے اپنی وزارت سے استعفی دے دیا جسے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے قبول کرلیا ہے۔جام کمال کے پاس پیٹرولیم کی وزارت تھی ۔جام کمال کو وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنی کابینہ میں وزیر مملکت برائے پٹرولیم بنا یا تھا۔ فوری طور پران کے مستعفی ہونے کی کوئی بھی وجہ سامنے نہیں آسکی۔