لندن، بنیاد پرستوں کی طرف سے آج مسلمانوں کو سزا دینے کا دن منایا جا رہا ہے ، پولیس کی طرف سے غیر ضروری کام کاج سے پرہیز کی تلقین

لندن، بنیاد پرستوں کی طرف سے آج مسلمانوں کو سزا دینے کا دن منایا جا رہا ہے ، ...
لندن، بنیاد پرستوں کی طرف سے آج مسلمانوں کو سزا دینے کا دن منایا جا رہا ہے ، پولیس کی طرف سے غیر ضروری کام کاج سے پرہیز کی تلقین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مرزا نعیم الرحمان سے)بنیاد پرستوں کی طرف سے آج برطانیہ بھر میں ’’پنش اے مسلم‘‘ڈے منایا جا رہا ہے جبکہ پولیس کی طرف سے غیر ضروری کام کاج سے پرہیز کی تلقین کی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بنیاد پرستوں کی طرف سے پورے برطانیہ میں ممبران اسمبلی کے علاوہ کونسلرز ‘میئرز ‘ اور اہم شخصیات کو ایک خط ارسال کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ3 اپریل کو اگر کسی مسلمان کو گالی دی جائے تو اسکے 10پوائنٹ ‘مسلمان خاتون کا سکارف زبردستی اتارنے پر 20پوائنٹ مسلمان کے چہرے پر تیزاب پھینکنے کے 50پوائنٹ مسلمان کو اذیت دیکر زخمی کرنے کے 100پوائنٹ دیے جائینگے۔ مسلمان کو الیکٹرک شاک یا کسی راڈ سے مارنے پر 250پوائنٹ ،مسلمان کو چھری ‘ یا اور کسی اور طریقے سے قتل کرنے پر 500پوائنٹ ‘ مسجد کو آگ لگانے یا بم سے اڑانے پر 1000پوائنٹ کے علاوہ اگر کوئی مسلمانوں کے مقدس شہر مکہ کو کوئی نقصان پہنچائے تو اسکو 2500پوائنٹ دیے جائینگے جبکہ مسلمانوں نے تین اپریل کومسلمانوں سے محبت کا دن قرار دیا ہے مسلمانوں کو مسکرا کر دیکھنے کے 10پوائنٹ کافی کیک کے ساتھ پیش کرنے کے 25پوائنٹس مسلمانوں پر پھول پھینکنے کے 50پوائنٹس مسلمان کو گھر میں دعوت پر مدعو کرنے کے 100پوائنٹس ہفتہ وار چھٹی مسلمانوں کے ساتھ گزارنے کے 250پوائنٹس مسلمانوں کے ساتھ روزہ رکھنے اور عید منانے کے 500پوائنٹس لیبیا ‘ عراق ‘ یمن ‘ میانمار ‘ فلسطین اور شام کے مظلوم مسلمانوں کی امداد کرنے کے 1000پوائنٹس اور مسلمان خاندان کے لیے حج پیکج دینے پر 2500پوائنٹس دینے کا اعلان کیا گیا ہے بنیاد پرست جماعت کی طرف سے ان پوائنٹس کی روشنی میں بھاری بھر کم انعامات دیے جانے کا تصور کیا جا رہا ہے برطانیہ ،ویلز، اسکاٹ لینڈ اور شمالی آئرلینڈ میں 28 لاکھ مسلمان آبادہیں۔
بنیاد پرستوں کی طرف سے آج مسلمانوں کو سزا دینے کا دن منانے پر میٹرو پولیٹن پولیس کے علاوہ ویسٹ مڈ لینڈ ‘ ویسٹ یارکشائر کی پویس کے علاوہ مذہبی تنظیموں کی طرف سے مسلمانوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر اور کام کاج سے پرہیز کریں اگر سفر کی مجبوری ہو تو گروپ کی شکل میں کیا جائے خواتین کو اگر حجاب پہننا اشد ضروری ہے تو وہ سر پر ہیٹ رکھیں اور اکیلے باہر نکلنے سے پرہیز کریں بغیر تصدیق کے لوگ کسی کے لیے دروازہ مت کھولیں اور پیدل چلنے سے اجتناب کریں صدر ورلڈ کانگرس آف اوورسیز پاکستان راچڈل امتیازا حمد نے برطانوی بنیاد پرستوں کی طرف سے مسلمانوں کے خلاف نفرت کا دن منانے کی بھر پور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ انسانی حقوق کے حوالے سے عالمی چمپین مانا جاتا ہے اگر برطانیہ میں مسلمانوں کے حقوق پامال کیے گئے تو اچھا شگون نہیں ہو گا حکومت برطانیہ بنیاد پرستوں کے نفرت انگیز اقدامات کو روکنے کے لیے موثر حکمت عملی مرتب کرے مسلمان پر امن اور محبت کرنیوالے لوگ ہیں برطانیہ میں مقیم پاکستانی کیمونٹی نے ہمیشہ قانون کا احترام اور برطانوی معیشت میں ترقی کیلئے اہم کردار ادا کیا ہے۔