’میں اپنی بیگم اور ان 30 خواتین کے ساتھ اکٹھے رہتا ہوں‘ وہ آدمی جس کی زندگی پر کسی پاکستانی مرد کو کبھی یقین نہ آئے

’میں اپنی بیگم اور ان 30 خواتین کے ساتھ اکٹھے رہتا ہوں‘ وہ آدمی جس کی زندگی پر ...
’میں اپنی بیگم اور ان 30 خواتین کے ساتھ اکٹھے رہتا ہوں‘ وہ آدمی جس کی زندگی پر کسی پاکستانی مرد کو کبھی یقین نہ آئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سڈنی(نیوز ڈیسک) آسٹریلوی ارب پتی ٹریورز بینان کے متعلق یہ تو ہر کوئی جانتا ہے کہ وہ عیش پرستی کی زندگی بسر کرتا ہے لیکن یہ شخص کتنا عیش کرتا ہے، یہ جان کر تو ہر کوئی حیران رہ گیا ہے۔ ٹریورز کے متعلق آسٹریلوی میڈیا کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وہ ایک دو نہیں بلکہ 30 سے زائد خواتین کے ساتھ رہتا ہے اور اس کی اہلیہ تاشیہ کو بھی اس بے حیائی پر کوئی اعتراض نہیں۔ اعتراض تو دور کی بات الٹا اس کا کہنا ہے کہ وہ اپنے خاوند کو 30 دیگر خواتین کے ساتھ شیئر کرنا پسند کرتی ہے کیونکہ وہ خود لڑکیوں میں دلچسپی رکھتی ہے۔


تمباکو کی صنعت سے اربوں ڈالر کمانے والا ٹریورز گولڈ کوسٹ پر اپنے شاندار محل میں رہتا ہے جہاں اس کے ساتھ 27 سالہ اہلیہ تاشیہ اور دو مستقل گرل فرینڈز 22 سالہ نیشا اور 21 سالہ کرسٹل رہتی ہیں۔ ویک اینڈ پر ان کے پاس 30 دیگر لڑکیاں بھی آ جاتی ہیں اور سب مل کر موج مستی کرتے ہیں۔ ٹریورز کا کہنا ہے کہ ان کی ازدواجی زندگی نارمل نہیں ہے لیکن وہ بہت خوش ہیں کیونکہ تاشیہ یہ سب کچھ پسند کرتی ہیں۔


ٹریورز نے اپنی ازدواجی زندگی کے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ”ہم دونوں بہت خوش ہیں، ہماری شادی کو 8 سال ہوگئے ہیں اور درجنوں لڑکیوں کے ساتھ ہمارا تعلق ایک فیملی جیسا ہے۔ جنسی طور پر ہم اب بھی اسی طرح متحرک ہیں جس طرح شادی کے پہلے دن تھے۔ ویک اینڈ پر ہم چاروں کے ساتھ 30 اور لڑکیاںبھی شامل ہوجاتی ہیں اور میری بیوی اسے بہت پسند کرتی ہے۔“


تاشیہ بھی اس طرز زندگی پر بہت خوش ہے۔ اس کا کہنا تھا ”مجھے بچپن سے ہی لڑکیوںمیں دلچسپی رہی ہے۔ ٹریورز اور میرے درمیان بہت مضبوط رشتہ ہے۔ ہفتہ بھر ہم ایک دوسرے کے ساتھ کافی وقت گزارلیتے ہیں تو ویک اینڈ پر ہمیں دیگر لڑکیوں کے ساتھ وقت گزار کر اور بھی مزہ آتا ہے۔ مجھے کوئی فکر نہیں ہے کیونکہ ٹریورز کی زندگی میں اتنی لڑکیاں ہونے کے باوجود اس کی توجہ کا مرکز میں ہی ہوں۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -