دنیا کے سب سے شرمناک ترین میلے کا آغاز ہوگیا

دنیا کے سب سے شرمناک ترین میلے کا آغاز ہوگیا
دنیا کے سب سے شرمناک ترین میلے کا آغاز ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کاواساکی(مانیٹرنگ ڈیسک) میلے ٹھیلے تو دنیا کے ہر ملک میں ہوتے ہیں لیکن جاپانی شہر کاواساکی میں ایک ایسے میلے کا انعقاد کیا جاتا ہے کہ جس کے متعلق سن کر ہی شریف آدمی کا دل کانپ اٹھے۔ یہ جاپان کا سالانہ ’عضو میلا‘ ہے جسے مقامی زبان میں ’کانامارامتسوری‘ کہا جاتا ہے۔ کاواساکی کے علاقے شنتو میں ایک بار پھر اس میلے کا آغاز ہو گیاہے اور لوگ جوق در جوق اس میں شرکت کے لئے پہنچ رہے ہیں۔


اس میلے کے موقع پر ہزاروں لوگ رنگ برنگے چھوٹے بڑے عضو اُٹھائے شہر کی گلیوں میں جلوس نکالتے ہیں۔ یہ جلوس مختلف شاہراہوں سے گزرتے ہوئے ’کانایاما مندر‘ پہنچتے ہیں جہاں مرکزی تقریب کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ مندر کی عمارت بھی ایک دیوہیکل عضو کی شکل میں تعمیر کی گئی ہے اور کہتے ہیں کہ صدیوں سے یہ جگہ جسم فروش خواتین کی پوجا پاٹ کا مرکز ہے۔ اس میلے کے موقع پر عضو کی شکل کی ٹافیاں، لالی پوپ اور ٹوپیاں بھی بہت زیادہ بکتی ہیں۔ میلے میں شرکت کے لئے آنے والے لوگ سر پر عضو کی شکل والی ٹوپی پہن کر اسی شکل والا لالی پوپ چوستے ہیں تو انہیں بہت خوشی محسوس ہوتی ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ تہوار ہزاروں سال قدیم ہے اور اس کا اصل مقصد نسل انسانی کی صحت مند افزائش کے لئے دعا کرنا اور محفوظ جنس کا پرچار کرنا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -