سنجے دت پر فلم میں کسی اداکارہ کا کردار ادا نہیں کر رہی: سونم کپور

سنجے دت پر فلم میں کسی اداکارہ کا کردار ادا نہیں کر رہی: سونم کپور
سنجے دت پر فلم میں کسی اداکارہ کا کردار ادا نہیں کر رہی: سونم کپور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(یوا ین پی)بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے کہا ہے کہ وہ سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم میں کسی اداکارہ کا کردار ادا نہیں کر رہیں بلکہ مختصر لیکن اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ 
میڈیا کے مطابق اداکارہ سونم کپور نے کہا ہے کہ فلم میں میرے کردار سے متعلق کسی کو بھی کچھ کہنے کی اجازت نہیں ہے ، ہدایتکار راج کمار ہیرانی کی فلم میں کام کرنے میں بہت مزا آیا اور راج کمار ہیرانی ہی سب سے بڑی وجہ ہیں جس کے باعث فلم کی پیشکش قبول کی۔ ہدایتکار راج کمار ہیرانی کی سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم کی کاسٹ میں اداکار رنبیر کپور، منیشا کوئرالہ، دیا مرزا، انوشکا شرما، پاریش راول، کرشمہ تنا، وکی کوشال اور جم ساربھ شامل ہیں۔

مزید :

تفریح -