تعلقات کی بحالی ،شمالی کوریا اور جنوبی کوریا میں جمی برف پگھلنے لگی
پیانگ یانگ(اے این این)شمالی کوریا اور جنوبی کوریا میں تعلقات کی بحالی کے اقدامات جاری، پیانگ یانگ میں جنوبی کورین موسیقاروں کی پرفارمنس دیکھنے کیلئے کم جونگ ان بھی اہلیہ کے ہمراہ پہنچ گئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق پیانگ یانگ میں جنوبی کوریا کے پاپ سٹار کی مدھر آوازیں گونج اٹھیں۔ میوزک کنسرٹ میں شمالی کوریا رہنما کم جونگ ان اوران کی اہلیہ نے خصوصی شرکت کی۔ ان کی آمد پر ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔ میوزک کنسرٹ میں گرلز بینڈ گروپ نے بھی آواز کا جادو جگایا۔ ایک دوسرے کو جوہری جنگ کی دھمکیاں دینیوالے امریکی صدر ٹرمپ اور کم جونگ ان میں مئی میں ملاقات متوقع ہے۔